Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی ڈینگی بخار کے پھیلاؤکی خطرات کے پیش نظرہیلتھ سروسز کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کو اس حوالے سے بروقت اور ہر ممکن پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کے علاوہ عوام الناس میں ڈینگی سے بچاؤ کی بھرپور آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن کی روشنی میں محکمہ صحت نے رواں موسم میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈینگی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشیں نہ صرف پانی کھڑا ہونے کا سبب بن رہی ہیں بلکہ درجہ حرارت میں نمایا ں کمی کا باعث بھی بنی ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش کے لئے ساز گار ماحول فراہم ہورہا ہے۔دفتروں ،کام کاج کی جگہوں ،سکولوں ،بازاروں اورہسپتالوں وغیرہ میں ڈینگی مچھر مخصوص جگہوں میں خاص طورپر نشونما پاتے ہیں جن میں گھریلو استعمال کے مختلف قسم کے برتنو ں میں جمع کردہ پانی،تالاب میں ذخیرہ شدہ پانی،گملوں میں جمع شدہ پانی،بند نالے،نالیاں اورزیر تعمیر عمارتیں شامل ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر کے مطابق ڈینگی مچھر دن کے اوقات میں بالخصوص طلوع آفتاب کے کچھ گھنٹے بعد اورغروب آفتاب سے کچھ گھنٹے قبل کاٹتا ہے۔ ان اوقات میں مچھر کے کاٹنے سے خودکو بچانے کے لئے ان تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے ۔ایسا لباس پہنیے جس سے جسم مکمل طورپر ڈھکا ہوا ہو، مکمل آستینوں والی قمیص پہنیے اورنکر پہننے سے پرہیز کریں،مچھروں سے بچاؤ والے لوشن اورسپرے کااستعمال کریں، مچھر دانیوں کا استعمال یقینی بنائیں، مچھروں کوکمروں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ایک تدبیر یہ بھی اپنائی جاسکتی ہے کہ مچھر دانی، پردے یاچادروں پر مچھر مار سپرے کرکے انہیں داخلی دروازے پرلٹکایاجائے۔


شیئر کریں: