Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے منعقد ہ ایٹا ٹیسٹ منسوخ ، انکوائری کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ اعلیٰ تعلیم، آثارقدیمہ اور لائبریریز حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 19اگست 2018کو منعقد کئے گئے ایٹا ٹیسٹ منسوخ کر دےئے ہیں ۔ مجاز حکام نے اس معاملے کی انٹیلجنس بیورو کے ذریعے انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ مذکورہ ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے اگلی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت بعد میں کرے گی جو تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لئے ایٹا(ETEA)کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کی جائے گی۔
etea test cancelled

درین اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فاٹا سیکرٹریٹ کے سیکشن آفیسر خلیل الرحمن (پی ایم ایس۔ بی ایس ۔ 17)کو تبدیل کر کے انہیں فوری طور پر عوامی مفاد میں بحیثیت سیکشن آفیسر ( ایچ ار ڈی ۔ٹو) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے ۔ مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر( ایچ آر ڈی۔ ون ) محمد سلیم شاہ ( پی ایم ایس ۔ بی ایس ۔ 17)کو سیکشن آفیسر (ایچ ار ڈی۔ ٹو) کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
12969