Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، پیپلز پارٹی کے معروف رہنما اکمل بھٹو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے معروف نوجوان رہنما اکمل بھٹو اور اُس کے گاؤں ڈومشغور کے تما م افراد نے پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ اکمل بھٹو نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کو اپنے دولت خانے میں مدعو کیا ۔ جہاں پچیس نوجوانوں سمیت گاؤں کے لوگوں نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ وزیر زادہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا ۔ اور پارٹی ٹوپی اور جھنڈی پہنائے ۔ اکمل بھٹو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اُنہوں نے اپنی تمام توانائی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے استعمال کی ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ پارٹی صدر اور سابق ایم پی اے سلیم خان گاؤں کا کوئی بھی ایک مسئلہ حل نہیں کر سکے۔ میں دل سے سلیم خان کا احترام کرتا ہوں ۔ لیکن یہ شکوہ ضرور ہے ۔ کہ پسماندہ ڈومشغور گاؤں کا کوئی بھی ایک مسئلہ میں حل نہ کر سکا ۔ حالانکہ گاؤں کے لوگوں نے ہمیشہ میری خاطر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے ۔ اب مجبور ہوکر میں اپنے گاؤں کے تمام ساتھیوں اور بھائیوں کے ساتھ پیپلزپارٹی چھوڑنے اورپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گاؤں میں پانی ، پرائمری سکول کی تعمیر ، برساتی نالوں کی چینلائزیشن ، واپڈا ٹرانسمیشن لائن کی بہتری اور جنگلات کی کٹائی بند کرنے کے سلسلے میں اقدامات اُٹھانے کے حوالے سے بار بار مطالابات کئے گئے ۔ لیکن کوئی بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔ اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔ اور انشاء اللہ ڈومشغور کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان دولت کیلئے سیاست نہیں کر رہے ۔ اُن کی خواہش ہے ۔ کہ پاکستان دُنیا میں باوقار ملک کی حیثیت سے پہچانا جائے ۔ اور لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔ الیکشن کے بعد ہمیں سیاست کو دفن کرکے مشترکہ طور کوششیں کرنی چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ چترال پُر امن ضلع ہے ۔ اور یہاں مسلم اور اقلیتوں کا باہمی امن اور بھائی چارے کا ماحول پوری دُنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ اور ہمیں اس پیغام کو پوری دُنیا تک پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آبادی کے لحاظ سے فنڈ تقسیم ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے چترال وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہونے کی بنا پر فنڈ کم پڑتے ہیں ۔ تاہم جو لوگ حقیقی معنوں میں مسائل کا شکار ہیں ۔ اُن کے مسائل ضرور حل کئے جائیں گے ۔ اور حکومت اسی بنیاد پر چترال کو دو ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جو کہ انشاء اللہ اس مرتبہ رو بہ عمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے نو منتخب وزیر اعلی سے تفصیلی بات چیت کی ہے ۔ اور انہوں نے ہر ممکن سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ میری خواہش ہو گی ۔ کہ ڈومشغور پرائمری سکول کا افتتاح خود میرے ہاتھوں سے ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کسی بھی آفیسر کی عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ چترال میں وہی آفیسران رہ سکتے ہیں ۔ جو عوام کا درد رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان کی حکومت میں جنگلات کی کٹائی سب سے بڑا جرم ہے ۔ اور یہ ناقابل برداشت ہے ۔ کیونکہ حکومت بھاری فنڈ جنگلات کے فروغ پر خرچ کر رہا ہے ۔ ایسے میں جنگلات کی کٹائی بہت بڑا جرم ہے ۔ اکمل بھٹو کے گھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا اُتار کر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرایا گیا ۔ اس موقع پر حاجی گل نواز نے بھی خطاب کیا ۔ بعد آزان ایم پی اے وزیر زادہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کا دورہ کیا ۔ جس کی حالت دیکھ کر ایم پی اے نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا ،اور کہا کہ دروش ہسپتال میں سٹاف کی کمی دور کی جائے گی ۔ اور جدید مشینری نصب کرکے عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈی ایچ او اگر دلچسپی لیں ۔ تو مسائل حل و سکتے ہیں ۔ کیونکہ سٹاف کی شدید کمی ہے ۔ ماحول بھی مناسب نہیں ۔
akmal bhutto joined pti drosh 2

akmal bhutto joined pti drosh 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12965