Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوسیک متاثرین سیلاب کے غم میں برابرکے شریک ہیں، تعاؤن کرینگے/قاری فیض اللہ چترالی

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) معروف عالمدین و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا خلوص اور محبت سے بھر ا پیغا م اوسیک دروش کے سیلاب زدہ گان تک پہنچایا گیا۔ قاری فیض اللہ چترالی اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں منیٰ (سعودی عرب) میں ہیں جہاں سے آج انہوں نے اپنے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان اور قاری جمال عبدالناصرسے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس ناگہانی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ قاری فیض اللہ چترالی نے کہا کہ چونکہ وہ اسوقت ملک سے باہر ہیں لہذا ان کا پیغام سیلاب زدہ بہن بھائیوں تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جید علماء کرام کے ہمراہ اس مقدس مقام پر سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرینگے اورسیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھایؤں کے ساتھ بحالی کے لئے بھر پور تعاون بھی کیا جائیگا۔ قاری فیض اللہ چترالی کا یہ خصوصی پیغام جمعرات کے روز قاری جمال عبدالناصر اور ممبر تحصیل کونسل قاضی قصور اللہ قریشی کے ہمراہ متاثرین کیمپ کا دورہ کرکے متاثرین تک پہنچایا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اتوار کے روز خطیب مولانا خلیق الزمان ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ دورہ کیا جائے گا اور نقصانات کے بارے میں تفصیلی اطلاع قاری فیض اللہ چترالی تک پہنچا ئی جائے گی اور بہت جلد متاثرین کو امداد فراہم کی جائیگی۔
Qari jamal in Osiak 23 Aug 18

khaliquzamman kakakhel


شیئر کریں: