Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ہونہار بیٹی سفینہ احمدکااعزاز، امریکہ کے فل برائیٹ سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سے تعلق رکھنے والی بیٹی سفینہ احمد نے فل برائیٹ سکالرشپ (Fulbright scholarship)حاصل کرلی ہے، سفینہ کا داخلہ امریکہ کے مشہور یونیورسٹی جیورج واشنگٹین یونیورسٹی (George Washington University) میں ماسٹر دگری پروگرام ماسٹر ان پبلک ہیلتھ کمیونکیشن اینڈ مارکیٹنگ (Masters in Public Health Communication & Marketing) میں ہوئی ہے۔ سفینہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے خدمات انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سفینہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام اباد سے بزنس اڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔سفینہ احمد، احمد نظر کی بیٹی ہے جن کا تعلق مستوج کے گاوں کارگین سے ہے۔
سفینہ اس سال چترال سے واحد فل برائیٹ سکالر ہے۔ وہ چترال سے پہلی خاتون ٹی وی اینکر پرسن کے طور پر کام کرچکی ہے جس نے اے ٹی وی کے ساتھ دو سال تک اینکر پرسن کے طور پرمنسلک رہی ہے۔ سفینہ نے اپنی کامیابی اپنی اور اپنے والدیں کی بھرپور محنت اور دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں: