Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوسیک دروش، سیلاب کی زد میں‌اکر درجن سے زیادہ گھروں سمیت دکانات اور گاڑیاں‌سیلاب میں‌بہہ گئیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائزم مزئمز)عید کی صبح دروش اوسیک اور مضافات میں اچانک موسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں اوسیک میں شدید سیلاب آیا ۔اور درجن سے زیادہ گھروں سمیت دکانات اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم سے کم 10 گھروں کو مکمل اور کئی کوجزوی نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ گھروں کے افراد کھلے آسمان تلے پڑےہوئے ہیں۔ اور بعض رشتہ داروں کے ہاں پناہی لے رکھی ہے ۔ متاثرین کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق عید کی صبح جب ان گھروں کے لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ کہ آسمان میں گرج چمک کے ساتھ مسلا دھاری بارش شروع ہوئی۔اور اس کے کچھ ہی دیر بعد گاؤں کے درمیان میں سے گزرنے والی برساتی نالے میں زبردست سیلاب آیا۔ جس نے نالے کے آس پاس موجود گھروں ، با غات،دکانات اور گاڑیوں کو بہاتا ہوا دریائے چترال میں گر گیا ۔ تاہم سیلاب کی خوفناک آواز کی وجہ سےلوگ گھروں کو پہلے ہی چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہی لے رکھے تھے ۔ جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اور اوسیک دروش روڈ و چترال پشاور روڈ ہرقسم ٹریفک کئلیے بندہوئے ۔ تاہم بعد آزان چترال پشاور روڈ ہلکی ٹریفک کئلیے کھول دیا گیا ۔ جبکہ اوسیک دروش روڈ تاحال بند ہے ۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اور ہزاروں کی آبادی کا یہ علاقہ مکمل طورپرمحصور ہوکر رہ گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے متاثرین کی مدد کرنے اور روڈکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
drosh osiak selab chitral 1

drosh osiak selab chitral 10

drosh osiak selab chitral 8

drosh osiak selab chitral 6

drosh osiak selab chitral 2

drosh osiak selab chitral 4
عید کے پہلے روز دروش کے مختلف مقامات پر آنیوالے سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں دروش پولیس نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب کی وجہ سے چترال پشاور روڈ مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی تھی جسے تھانہ دروش کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کام کرتے ہوئے جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا، اس موقع پر پولیس ٹریکٹر کا بندوبست بھی کرایا تاکہ سڑک سے بھاری ملبہ ہٹایا جاسکے۔ اسی طرح مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں پولیس جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ عیدکے پہلے روز شدید بارشوں کے بعد کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں عید کا اجتماع منعقد نہ ہو سکتا جسکی وجہ سے درجنوں مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ دروش پولیس نے مساجد کو سیکورٹی فراہمی کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدا ہونے والے صورتحال میں بھی مکمل چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مرکزی شاہراہ کو کھول دیا بلکہ دیگر علاقوں میں پہنچ کر بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
درایں اثناء عوامی حلقوں نے دروش پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے ایس ایچ او بلبل حسن کی قیادت میں پولیس نہ صرف سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے بلکہ ہنگامی صورتحال میں بھی امدادی کاروائیوں کے لئے ہمہ وقت خود کو پیش کرتی ہے جس کی وجہ سے پولیس کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
drosh osiak selab chitral 4

drosh osiak selab chitral 2

drosh osiak selab chitral 6
drosh osiak selab chitral 3

drosh osiak selab chitral 5


شیئر کریں: