Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زمین کے تنازعے کو سیاسی رنگ دیکر جماعت اسلامی کی عمل دخل قابل مذمت ہے ۔۔الطاف گوہر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الطاف گوہر ایڈوکیٹ، حیات الرحمن، شجاع الرحمن، سجاد احمد، امیر علی، امین الرحمن، نذیر احمد، رضی الدین اور دوسروں نے کہا ہے کہ دو افراد کے درمیاں زمین کے تنازعے کو سیاسی رنگ دینا ٹھیک نہیں اور چترال پولیس کی طرف سے قانون کے عین مطابق کاروائی کو پولیس گردی کہنا قطعاًغلط ہے اورخیبر پختونخوا پولیس کی خدمات کو پورے پاکستان میں سراہا جارہا ہے۔منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دو افراد کے درمیان تنازعے میں جماعت اسلامی کی عمل دخل قابل مذمت ہے اور یہ افسوسناک بات ہے کہ جماعت اسلامی جیسے منظم جماعت کو چند غیر سنجیدہ افراد نے اسے سیاسی رنگ دینے اور پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی امیر سے اپیل کی ہے کہ ان غیر سنجیدہ افراد کے خلاف پارٹی اصولوں کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان ادارون کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے چترال پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو کسی سیاسی دباؤ کے انصاف کے اصولوں کے تحت آزادانہ طور پر اپنی تحقیقات اور کاروائی عمل میں لائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پولیس کے خلاف شکایت کنندہ خان حیات اللہ خان کے پاس عدالت میں جانے کا اپشن موجود ہے جسے انہیں بروئے کار لانا چاہئے ۔
pti press confrence


شیئر کریں: