Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال روڈ میں مینٹننس کے زمہ داروں کا قبلہ درست کیا جائے۔ عمائدین دروش

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) چترال میں روڈ کی مینٹننس کے زمہ داروں کا قبلہ درست کیا جائے جو کہ دروش میں معمولی سیلاب کی وجہ سے بند روڈ کو گذ شتہ اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کھولنے میں ناکام ہوئے جو کہ عوام کو ازیت اور سزا دینے کی مترادف ہے ۔ان خیلات کا اظہا ر دروش کے معروف سیاسی و سماجی شخصیا ت قاری فضل حق ،فضل الرحمن و حاجی محمد شفاء نے مقامی میڈیا سے بات کر تے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میر کھنی سے چترال تک روڈ این ایچ اے کی مینٹننس شعبہ کی زمہ داری ہے تاہم دروش میں لاکھوں روپے ماہانہ کرائے پر بنگلہ لیکر خالی پڑا ہے اور کو ئی زمہ دارافیسر وہاں موجو د نہیں۔ جبکہ دوسری جانب عین عید کے موقع پر چترال آنے جانے والے مسافر شدید مشکالا ت سے دوچار کردیا گیا جن میں بچے بوڑھے خواتین اور بیمار شامل ہیں ،انہوں نے حکام بالا سے اس مسئلے پر فوری ایکشن لینے کی درخواست کی کہ فل فور اس اہم شہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے اور میرکھنی تا چترا ل این ایچ اے روڈ مینٹسس کے پی ڈی کے خلاف سخت کاوائی کی جائے،کیونکہ ٓاج تک اس اہم شاہراہ کی مینٹسس کے نام پر کروڑوں روپے سالانہ ہڑپ کیا گیا ہے اور جان بوجھ کر معمولی کام کو تول دیا جاتا ہے تاکہ عوام کو تنگ کیا جائے۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی ذمہ داروں‌سے اس مسئلے کا فوری نوٹس لینے اور بدعنوانوں‌کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
Drosh flood chitral 7

Drosh flood chitral 8

Drosh flood chitral 9

Drosh flood chitral 5

Drosh flood chitral 3


شیئر کریں: