Chitral Times

Nov 21, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • مولانا چترالی کا وزیر اعظم انتخابات کیلئے ووٹ نہ دینا چترالی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ فاروق علی

    August 18, 2018 at 8:37 pm

    دروش(چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاروق علی شاہ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں ایم ایم اے کے نامزد کر دہ ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا اکبر چترالی کا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے انتخابات کا بائیکاٹ معنی خیز ہے۔ چترال صوبہ خیبر پختونخواہ کا ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں سے لوگ اپنے مسائل کی حل کیلئے ووٹ کے زریعے نمائندہ انتخاب کر کے اپنے مسائل اور اہم ایشور کیلئے ممبر منتخب کرتے ہیں۔ ہمارے ممبراں صاحباں الیکشن جیت کر عوا م کے رائے کے بغیر اپنا فیصلہ کر تے ہیں حالانکہ چترال میں جماعت اسلامی کے اتنی بینک ووٹ نہیں جنتی مولانا صاحب نے چترال سے ووٹ حاصل کئے۔ یہاں کے لوگ پارٹی سے بالاتر ہو کر مولانا چترالی کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔ تاکہ چترال کی پسماندگی میں مولانا اپنا کر دار ادا کر سکے۔ لیکن مولانا نے ایک با رپھر چترالی عوام کے ساتھ نا انصافی کی۔ ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ جماعت کے زمہ داراں اسپیکر الیکشن کیلئے بائیکاٹ نہیں کیے لیکن ایک دیانت دار ، ایماندار اور صادق اور آمین وزیر اعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کیا۔گذشتہ پانچ سالہ دورے حکومت میں جماعت اسلامی پاکستان تحریک انصاف سے ملکر صوبے میں اقتدار کے مزے لیتے رہے۔اور اپنے روایات کے مطابق مطلب پورے ہونے پر پی ٹی ائی سے الگ ہوگیے۔ ٹھیک اسی طرح قومی اسمبلی میں ذاتی مفادات کے خاطر چترالی قوم کے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا۔ اور یوں بد قسمتی سے چترال جیسے پسماندہ علاقے کے نمائندے کو ووٹ نہ دینے کے کہہ کر چترال کو ایک بار پھر پسماندگی کی طرف دھکیل دیے اور میں چترالی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے لوگوں سے ہوشیا ر رہیں جو چترالی قوم کے منڈیٹ کے احترام نہیں کرتے .

  • error: Content is protected !!