Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کے موقع پر ریسکیو 1122کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو(1122 عید الا ضحی کے دوران عوام الناس کو خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ریسکیو ترجما ن نے بتا یا کہ ملک بھر میں عید الضحیٰ کی عام تعطیلا ت کے اعلا ن کے بعد ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 صوبے کے 10اضلا ع میں خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ عید الا ضحی کے دوران ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر میڈیکل کیمپس اور بالخصوص مختلف دریاوں پر واٹر ریسکیو وین اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں بھی تعینات کی جا ئیں گی جس کا مقصدسیاحوں اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے سٹیشنز میں ایمبو لینس ،فا ئر ویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے بمعہ سٹا ف تیا ر رہیں گی اور عوام کو ان کے دروازے پرمفت سہولیا ت فراہم کریں گے۔ عوام 24گھنٹے ریسکیو 1122کے ٹول فری نمبر 1122 پر کا ل کر کے ان کی خد مات سے استفادہ حا صل کر سکتے ہیں۔ریسکیو 1122کی خدمات کی بدولت عوام الناس ریسکیو 1122 کے عملے سے بے حد خو ش ہیں اور ان کی خد مات کو سرا ہتے ہیں۔

دریں اثنا واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (WSSP)نے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور گندگی ٹھکانے لگانے اور گلی چوکوں کی صفائی ستھرائی کے لئے سینیٹیشن پلان اگست 2018کا اعلان کیا ہے ۔ مذکورہ منصوبے کے تحت عید الاضحی کے موقع پر کوڑا کرکٹ اور گندگی ٹھکانے لگانے کے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ (SWM)سروسز سے متعلق تفصیلی معلومات پر ڈبلیو ایس ایس پی فوری کاروائی کرے گا۔ سٹینڈرڈ SWMسرگرمیوں میں بنیادی توجہ ، عید کے تین دنوں کے دوران قربانی کے جانوروں کی باقیات کو فوری طور پر اکٹھا کرنے ، ایک مناسب مقام پر رکھنے پھر ان کی ترسیل اوراُن کو ٹھکانے لگانے پر دی جائے گی۔ ڈبلیو ایس ایس پی کا تمام عملہ عید کے دنوں کے دوران پشاور کے شہریوں کے لئے ایس ڈبلیو ایم سروسز کی موئثر خدمات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔ اس منصوبے پر موئثر عمل درآمد کے لئے عید الاضحی کے دوران مینجرز اور اسسٹنٹ مینجرز کی گزیٹڈ تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں۔ڈبلیو ایس ایس پی بیرونی ذرائع سے حاصل کردہ گاڑیوں اور شہر کے داخلی راستے پر کامیاب عید اپریشن کے لئے عوام میں موئثر شعور اُجاگر کرنے کی غرض سے اگہی بینرز لگائے جائیں گے اسی طرح بڑی مساجد /عید گاہوں پر صفائی کے حوالے سے خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ عید پر زیروویسٹ آپریشن کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی عید سے ایک دن پہلے سو گاڑیاں چلائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی عید کے دن پہلے دن 292اپنی اور دیگر 143پرائیویٹ مشینری بشمول ڈمپرز ، ٹریکٹرز ٹرالیز اور شاولز فراہم کرے گا جبکہ دوسرے دن 29اور تیسرے دن 83گاڑیاں فراہم کرے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی شہریوں کی شکایات دور کرنے کے لئے نہ صرف پشاور کے ہرزون میں عید کیمپس /شکایات سیل قائم کرے گا بلکہ متعلقہ یونین کونسلز میں بھی صفائی ستھرائی کی موئثر اور مربوط سرگرمیاں بھی جاری رکھے گا۔ مزید برآں شہریوں میں موئثر آگاہی پیدا کرنے کے لئے آگاہی مواد شہریوں کے مابین اور مساجد میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک کنٹرول روم ڈبلیو ایس ایس پی کے ہیڈ آفس میں قائم کیا جائے گا۔ جس کی خاص توجہ عید الاضحی کے دوران مربوط اور موئثر آپریشنل سرگرمیوں پر رہے گی ۔اس کے علاوہ پشاور شہر میں تقریباً400 اگاہی بینرز آویزں کئے جائیں گے۔ ڈبلیو ایس ایس پی اجتماعی قربان گاہوں کی صفائی بھی یقینی بنائے گی جبکہ جس کے لئے اضافی وسائل سوزوکی ، کنٹینرز اور ٹرالیز وغیرہ مہیا کئے جائیں گے ۔ جانوروں کی فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے کے لئے کنٹینرز کے ساتھ 43عارضی سٹوریج پوائنٹس بھی بنائے جائیں گے ۔ اس طرح عیدگاہوں /مساجد کے قریب صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔ ڈبلیو ایس ایس پی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں زبردست اگاہی پروگرام بھی شروع کرے گا۔ جس میں عید الاضحی کے دوران صفائی کو برقرار رکھنے اور فضلے کو ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کے استعمال اور صفائی کا پیغام دیا جائے گا۔ مزید برآں مساجد کے آئمہ کرام کو بھی جمعہ اور عید الا ضحی کے خطبے میں صفائی کے موضوع کو شامل کرنے کے لئے درخواست کی جائے گی۔


شیئر کریں: