Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت کا فیصلہ ، ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی وزیر اعظم کے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا البتہ ڈپٹی سپیکر کیلئے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار مولانا مفتی اسعد محمود کو ووٹ کاسٹ کیا اگر وزیر اعظم کیلئے امیدوار متحدہ مجلس عمل سے ہو تا تو اپنا ووٹ استعمال کرتا قومی اسمبلی میں اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے پانامہ لیکس کے باقی ماندہ افراد کے احتساب ، دستور پاکستان میں موجود اسلامی شقوں کے تحفظ اور قانون سازی کے ذریعے غیر اسلامی قوانین کا خاتمہ اور مظلوم طبقہ کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے اور جماعت اسلامی کے احتساب سب کا اور کرپشن فری پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری اپنے ایک اخباری میں کیا ہے۔


شیئر کریں: