Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرپی او ملاکنڈ محمد سعید وزیر کا دورہ چترال، پولیس دربار سےخطاب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈی آئی جی محمد سعید وزیر نے ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال (PSP) کے ہمراہ پولیس لائن چترال میں دربار منعقد کیا۔ دربار میں تمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز، ایس۔ایچ۔اوز سمیت چترال پولیس کے دیگر افسراں اور جوانوں نے شرکت کی۔
دربار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا-ڈی۔پی۔او چترال نے محمد سعید وزیر کو خوش آمدید کہا۔ آر۔پی۔او نے اپنے خطاب میں چترال پولیس کی خوش اخلاقی، ڈسپلن اور نیک نامی کی اچھے الفاظ میں تعریف کرتے ہوۓ امید کا اظہار کیا کہ چترال پولیس یہی رویہ اور کردار قائم رکھنے میں کامیاب ہوگی.
آر۔پی۔او نےکہا کہ لواری ٹنل کُھلنے کےبعد چترال بہت تیزی سےترقی کی راہ پر گامزن ہے اور چترال پولیس کو آنیوالے چیلنجز کےلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا۔
آر۔پی۔او نے کہا کہ تمام لوئر پاس اہلکاروں کو نو مہینہ محرر اور مدد محرر رہنے کا مساوی موقع دیا جاۓ گا۔انھوں نے مزیدکہا کہ پولیس ایک فیملی کی مانند ہے اور خاندان کے جائز مسائل سننا اور انہیں حل کرنا ہمارا فرض ہے۔

آر۔پی۔او نے جوانوں کو درپیش مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر آر۔پی۔او نےیہ بھی کہا کہ پولیس آفسران کے دروازے ہر ایک کے لئے ہر وقت کھلے ہیں کوئی بھی کسی بھی وقت اپنے مسائل پیش کرسکتا ہے۔
RPO malakand Chitral visit 2

RPO malakand Chitral visit 4

RPO malakand Chitral visit 5

RPO malakand Chitral visit 6

RPO malakand Chitral visit 1


شیئر کریں: