Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم آریو کے تحت کا م کر نے وا لے سٹیزن پورٹل سسٹم کو مزید فعا ل بنا یا جا رہا ہے ۔۔ترجمان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا کے سر کا ری محکمو ں اور ادا رو ں کی کا ر کر دگی بہتر بنا نے کے لئے چیف سیکریٹری دفتر میں قا ئم کئے گئے پر فا رمنس مینجمنٹ اینڈ ریفا ر مز یو نٹ(پی ایم آر یو ) کے تحت کا م کر نے وا لے آن لا ئن کے پی سٹیزن پورٹل سسٹم کو مزید مستحکم اور فعا ل بنا یا جا رہا ہے ۔اس نظا م کے ذریعے عا م لو گو ں کی شکا یا ت کے سلسلے میں چیف سیکر یٹری تک رسا ئی کی افا دیت کے با عث وفا قی حکو مت بھی قو می سطح پر یہ نظا م متعا رف کرا نے کا ارا دہ رکھتی ہے ۔خیبر پختو نخوا میں صو با ئی ،ضلعی حکو متو ں اور دیگر سر کا ری اور نیم سر کا ری ادا رو ں اور دفا تر میں قا ئم شکا یا ت سیل عنقریب ختم کر دئیے جا ئیں گے اور ان کی جگہ چیف سیکر یٹری آفس کا پبلک کمپلینٹ سیل ہر طر ح کی عوا می شکا یا ت وصو ل کر کے مقررہ وقت میں ان کا ازا لہ کر ے گا۔سر کا ری محکمو ں کی کا ر کر دگی اب شخصی نگرا نی کے بجا ئے الیکٹرا نک سسٹم سے جا نچی جا رہی ہے جہا ں کسی محکمے یا دفتر خصو صا خد ما تی ادا رو ں کے لئے کسی قسم کی کو تا ئی یا نا اہلی کی کو ئی گنجا ئش مو جود نہیں ۔محکمو ں اور ادا رو ں کے صو با ئی اور ضلعی سر برا ہو ں کو ایک سا ل میں دو یا تین با ر خا ص طورپر ان 24فرا ئض کی انجا م دہی کا سرٹیفکیٹ چیف سیکر یٹری کو پیش کر نا ہو گاجو ان کے ذمے لگا ئے گئے ہیں ۔یہ انکشا فا ت پی ایم آریو چیف سیکر یٹری آفس کے کوا رڈینیٹر عا دل سعید صا فی نے بدھ کے روز جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقدہ پی ایم آر یو کی تر بیتی نشت کے دورا ن کئے ۔ہزارہ ڈو یژن کے تما م اضلاع کے انتظا می افسرا ن اور ضلعی و تحصیل کی سطح پر قا ئم خد ما تی و دیگر محکمو ں اور ادا رو ں کے سر براہا ن نے ٹریننگ میں شر کت کی ۔پی ایم آر یو کوارڈینیٹر عا دل سعید صا فی نے بتا یا کہ صو با ئی حکو مت کی متعا رف کردہ اصلا حا ت میں عوا م اور حکو مت کے در میا ن برا ہ را ست را بطے اور عوا م کو خد ما ت فراہم کر نے وا لے سر کا ری ملا زمین کی بھر تیو ں اور تر قیو ں وغیرہ سے متعلق امور کو اولین اہمیت حا صل ہے جب کہ اصلا حا ت پر سو فیصد عمل درآمد کے حوا لے سے سر کا ری ادا رو ں کو جوا بدہ بنا یا گیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ شہریو ں کی حکو مت تک رسا ئی کے لئے سو شل میڈیا سے با قا عدہ طور پر مدد لی گئی ہے اور صو بے بھر کے سر کا ری دفا تر کے لئے فیس بک اورٹیو یٹروغیرہ پر سو شل میڈیا اکا ؤ نٹ بنا کر عوا م سے را بطہ رکھنے اور انہیں سر کا ری خد ما ت اور دیگر کا ر کر دگی سے آگا ہ رکھنے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ صو بے میں ایسے قوانین وضع کر دےئے گئے ہیں جن سے عوا م سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلا عا ت کو مخفی رکھنا نا ممکن ہو گیا ہے ۔عا دل صا فی نے بتا یا کہ آنے وا لی صو با ئی حکو مت میں سر کا ری محکمو ں کو عوا می خد ما ت کی فرا ہمی کے لئے متعا رف کرا ئی گئی اصلا حا ت اور قوانین و ضوا بط پر عمل درآمد کے حوا لے سے مزید سختی کا سا منا کر نا پڑے گا۔انہو ں نے کہا کہ ان اصلا حا ت پر عمل درآمد سے صو با ئی حکو مت کی رٹ مضبو ط ہو ئی ہے۔پی ایم آر یو کو ارڈینٹرنے اس موقع پر سر کا ری عما را ت ،شا ہرا ہو ں اور اثا ثہ جا ت وغیر ہ کو نامور شخصیا ت کے نا م سے مو سو م کر نے کی پا لیسی اور ضلعی تر قیا تی منصو بو ں میں ایک سا ل کیلئے بے روز گا ر گر یجو یٹس کو انٹرن شپ فرا ہم کر نے کی پا لیسی کی تفصیلا ت سے اگا ہ کیاجو صو با ئی حکو مت نے حا ل ہی میں مر تب کی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ جس طر ح ضلعی اور صو با ئی محکمو ں کو اپنی کا ر کر دگی اور خد ما ت کے حوا لے سے چیف سیکر یٹری کے سامنے جوابدہ بنا یا گیا ہے اسی طر ح چیف سیکر یٹری نے بھی خود کو محکمو ں کے 24فرا ئض کی انجا م دہی کیلئے کا بینہ کے سا منے جوا بدہ بنا یا ہے.انہو ں نے بتا یا کہ ان فرا ئض میں خا لی آسا میو ں پر بھر تیا ں ،ملا زمین کی تر قیا ں ،سر وس رو لز کی تشکیل ،خا لی اسا میو ں کی پبلک سروس کمشن کو تر سیل ،بھرتیو ں کے لئے خصو صی کو ٹہ پر عمل درآمد ،زیر التوا سر کا ری /دفتری امور کو فا ئل ٹریکنک سسٹم میں نما یا ں کر نا ،تحقیقا ت کی بر وقت تکمیل ،پینے کے پا نی کے ٹینکو ں کی صفا ئی اور خستہ حا ل پا ئپو ں کی مر مت ،غیر قا نو نی اور غیر ضروری سپیڈ بر یکر وں کا خا تمہ ،نا لیو ں اور آبپا شی کی نہرو ں کی صفا ئی ،کھلی کچریو ں کا انعقاد ،کے پی سیٹزن پورٹل اور کھلی کچہریو ں کے زریعے مو صو ل ہو نے والی عوا می شکا یا ت کا ازالہ ،غیر قا نو نی اور غیر محفو ظ بل بورڈ زکو ہٹا نا ،میٹرک کے طلبا ء کو ان کے سکو لو ں یا گھرو ں میں ڈو میسا ئل کی فرا ہمی ،سڑکو ں اور را ستو ں کو تعمیرا تی ملبے سے پا ک کر نا ،قدرتی آفا ت سے نمٹنے کی تیا ری،زیر التواریو نیو مقد ما ت کو نمٹا نا ،سر کا ری مقد ما ت کا سہ ما ہی جا ئزہ، جلسہ عا م کے انعقاد کے لئے ضوا بط کی تکمیل ،ٹیو ب ویلو ں کو فعا ل بنا نا ،سر کا ری محکمو ں کے پرا نے ریکا رڈ اور نا قا بل استعما ل اشیا ء اور گا ڑیو ں وغیرہ کی نیلا می اور گو ر ننس اقدا ما ت کی تکمیل کے با رے میں کا بینہ کو حقیقی سرٹیفکیٹ پیش کر نا شا مل ہیں۔


شیئر کریں: