Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیا زندگی میں کامیابی کے لیے سکول و کالج میں ٹاپ کرنا ضروری ہےِ؟….. ڈاکٹر فرمان نظار

Posted on
شیئر کریں:

آج ایک دوست نے عجیب و غریب ناموں کی ایک لسٹ مجھے بھیج دی۔ اس میں شروع کے چند نام تو میرے لیے بالکل نئے تھے۔ درمیان میں چند نام کچھ سنے سنے لگے۔ ۔یہ لسٹ بھیجنے والا میرے سکول سے لیکر کالج تک کلاس فیلو رہنے والا ایک دوست تھا۔میری طرح وہ بھی اس گلوبل ویلج کے کسے کونے میں گوشہ گمنامی میں نوکری کرکے اپنے اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے میں مصروف تھا۔ ۔ دوست لکھتا ہے کہ اس لسٹ میں ایک بات سب ناموں میں مشترک ہے ۔ اور وہ ہے یہ سب دنیا کے کامیاب ترین انسان مانے جاتے ہیں۔۔دوست مزید لکھتا ہے کہ کئی اور باتوں کے علاوہ ایک قابل ذکر بات اور بھی ان تمام لوگوں میں مشترک ہے اور وہ ہے کہ یہ سب اپنے زمانے میں سکول یا کالج کے اوسط یا اوسط سے بھی نیچے درجے کے طالبعلم ہوا کرتے تھے۔۔میری حیرانی کی انتہا نہ رہی کہ بھلا کوئی اپنے کلاس میں اول کے تین پوزیشنوں میں آئے بغیر ایک انسان کامیاب کیسے ہوسکتاہے۔ میری حیرانی بجا تھی کیونکہ ہمیں سکولوں میں اور گھروں میں بھی یہی سکھایا گیا اور سمجھایا گیا تھا کہ کامیاب انسان بننے کے لیے کلاس اگر ٹاپ نہیں تو دوسری اور تیسری پوزیشن تو لازمی ہے بصورت دیگر کامیابی تو رہی ایک طر ف انسان کو فاقوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ میرے لیے یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ میں اتنی جلدی دوست کے اس بات کو درست مانتا ۔کیونکہ۔۔ میں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ اس ٹاپ سیکنڈ اور تھرڈ کے چکر میں گنوایا تھا۔اس سے بھی بڑی بات ۔۔ میں کئی ایک کو اپنی زندگی ہی اس ٹاپ سیکنڈ اور تھرڈ کے چکر میں گنواتا دیکھتا آیا تھا ۔۔۔۔۔دیکھتا آیا تھا کیا مطلب ۔۔۔۔آئے روز دیکھتا رہتا ہوں ۔۔دل آزاری اگر معاف ہو تو ۔۔۔ آج کل تو اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے۔۔۔۔ آج دوست نے شاید میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا اس لیے میں کچھ زیادہ ہی بے چین ہو رہا تھا۔۔آج محسوس ہو رہا تھا کہ یا تو میرا دوست غلط ہے یا پھر ہمارے معاشرے کے بنائے گئے اصول کہ کامیابی کے لیے ٹاپ یا پھر بہت اچھے نمبروں کا آنا ضروری ہے۔۔آج محسوس ہو رہا تھا کہ یا دوست غلط ہے ہا پھر وہ لوگ کہ جو رزلٹ آنے کے دن کو اپنے بچوں کا آخری دن بناتے ہیں۔۔۔ پریشانی جب زیادہ بڑھ گئی تو نظریں دوبارہ اس لسٹ پر آکر ٹک گئی۔۔کیونکہ ۔۔آخر میرے سوال کا جواب اس لسٹ میں ہی پوشیدہ تھا ۔۔ ناموں کو جب کھنگالا تو جو حاصل ہوا وہ آپ کے روبرو پیش کر رہا ہوں۔۔۔
لسٹ میں جو پہلا نام تھا وہ جیف بزوز Jeff P Bezozتھا ۔ یہ عصر حاضر کا کامیاب ترین انسان مانا جاتا ہے۔ عمر ۵۴ سال۔۔ اثاثوں کی مالییت ۱۵۲ ارب ڈالر۔ صرف ۵۴ فال کی عمر میں ۱۵۲ارب ڈالر تو کما لیے لیکن بیچارہ سکول یا کالج میں کھبی ٹاپ نہ کرسکا۔۔۔ پڑھا تھا الیکٹریکل انجنیرنگ لیکن کامیابی نے قدم چومے کاروبار میں۔ AMAZON ONLINE SHOP کا مالک ہے۔ اپنے گیراج میں کتابوں کی ایک دوکان سے کاروبار کا اغاز کیا جو on line بکنگ پر کتابیں اپنے صارفین کو پہنچا تا تھا۔ آج وہی گیراج والا online بکنگ پر اپنے صارفیین کو خلا کی سیر کرواتا ہے۔لیکن بیچارہ سکول کھبی ٹاپ نہ کرسکا۔۔۔

بل گییٹ کے نام سے تو ہم سب واقف ہیں آج کل تو یہ نام اس طرح لگتا ہے کہ جیسے یہ ہمارے ہی گاوں کے کسی لڑکے کا نام ہو۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم اپنے جیب سے زیادہ دوسروں کے پاکٹ کے بارے میں زیادہ فکر مند رہتے ہیں۔ دولت کے انبار کے لحاظ سے پچھلے ۲۴ میں سے ۱۸ سال تک اس بندے کا پہلا نمبر رہا ہے۔ والد صاحب اس حضرت کو وکیل بنانا چاہتے تھے لیکن یہ سرپھیرا انسان صرف کامیاب بن گیا۔ سکول اور کالج میں ٹاپ کرنا یا اچھے نمبر لانا دور کی بات اس کے بارے میں اس کے استاد نے کہا تھا کہ تم صرف ٹرک ڈرائیور بن سکتے ہو۔۔۔باقی اپ خود سمجھداد ہیں ۔
وارن بفٹ بھی ان بدبخت لوگوں میں سے ایک ہے جنکے اثاثوں کی مالییت اگرچہ ۸۰ بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے شومئی قسمت تو دیکھو کھبی سکول ٹاپ نہ کرسکا۔۔۔۔ ٹاپ کرنا تو رہا ایک طرف اس کمبخت نے تو ٹھیک طرح سے سکول کا منہ ہی نہیں دیکھا تھا۔ صرف ۷ سال کی عمر میں اخبا ر بھیجنا شروغ کیا۔اج berkshire hathway کے نام سے بزنس ایمپائر کا مالک ہے۔ خیر ہمیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہماری تسلی کے لیے یہہی کا فی ہے کہ اس نے کھبی سکول ٹاپ نہیں کیا تھا۔

آمانیکو آرٹیگاArmanico Ortega یہ وہ بد نصیب ہے کہ جسکے پاس اج ۷۰ بلیں ڈالر کی مالییت موجود ہے۔ ۔۔ہماری دلی تشفی کا سامان اس حضرت میں یہ ہے کہ اس نے ۱۴ سال کی عمر میں سکول کو ہی چھوڑا تھا۔ نہ سکول اور نہ ٹاپ کرنے کی جھنجھلاہٹ۔۔۔ سکول چھوڑ کر ہاتھ سے سلائی کرنے والے ایک درزی کی دکان میں کام کرنا شروغ کیا۔۔۔۔ ہاتھ جلاتے چلاتے اتنے آگے گئے کہ آج ZARA Stores کے نام سے فیشن ملبوسات کے ایک کامیاب برانڈ کا مالک ہے۔۔۔۔۔سکول چھوڑنے والے اس لڑکے کی دکان سے خریدے گئے جوڑے کو پہننا ہر سکول ٹاپ کرنے والے کا کھبی کھبی شرمیندہ تعبیر ہونے والا خواب ہوتا ہے۔۔۔۔۔

لیری الیسنLarry Ellison۔۔۔۔اثاثوں کی مالییت ۵۸ بلین ڈالر۔۔۔۔۔ دو مرتبہ کالج سے نکا لا گیا ۔۔کیونکہ مطلوبہ قابلییت نہیں تھیں۔۔ زندگی میں کھبی بھی کمپیو ٹر کی کلا س نہیں لی لیکن آج دنیا کے سب سے کامیاب ڈیٹا بیس نیٹورک ORACLE کا مالک ہے۔۔ جب دو مر تبہ کالج سے نکالا گیا ہو تو یہ ذگر کرنا کہ بدبخت نے کھبی ٹاپ نہیں کیا بے معنی سا ہو جاتا ہے۔۔

خارلوس سلم۔Carlos Slim۔ یہ صرف نام کا پتلا slimہے۔ اثاثے اس کے بے حد پھولے ہوے ہیں۔ ۔۔۔وقتی طور پر ۶۷ بلین ڈالر کے اثاثہ جات کا مالک ہے۔۔۔۔۔بندے نے پڑھائی تو سول انجنیرنگ کی کی تھی لیکن عزت اور دولت جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے حاصل کی۔۔۔۔۔۔۔۔سکول اور کالج میں کوئی ٹاپ واپ نہیں کیا لیکن دولت کمانے میں ضرور ٹاپ کیا۔۔۔۔۔

مارک ذکربرگMark Zuker Burk۔۔۔۔۔۔ جی ہاں ہمارے اور تمہارے پسندیدہ فیس بک کے بانی بھی اپنے سکول اور کالج کے ایک اوسط درجے کے طالبعلم رہے ہیں۔۔۔آج اس کے اثاثہ جات کی مالییت ۷۱ بلین ڈالر ہے۔۔۔ ۔ جس چیز کو اج کل ٹاپ نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ گردانا جارہا ہے ۔۔۔۔یعنی فیس بک۔۔۔۔اس کو بنانے والا کہاں ٹاپ کر سکتا تھا۔سو وہ بھی اپنے ممبروں کی طرح اس ٹا پر کا سرٹیفککیٹس حاصل کرنے سے زندگی بھر محروم رہا۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس کو فاقے نہ کرنے پڑے۔۔۔۔ مارک صاحب سکول میں کھبی ٹاپ ٹین مین نہ آ سکین لیکن دولت کمانے میں ٹاپ ٹین مین ضرور آگئے ہیں۔۔
برنارڈ آرنالڈ Bernard Arnold اور بلوم برگ Bloom Berg ۔۔۔۔ یہ بھی وہ کم نصیب بد بخت لوگ ہیں جنکے اثاثوں کی مالیت ۵۰ بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔۔۔ بلوم برگ ایک سیاستدان اور برنارڈ آرنالڈ فیشن انڈسٹری کا ایک کاروباری ہے۔۔۔۔۔۔ بڑے ہی کوشش کے باوجود ان دو لوگوں کے بارے یہ پتہ نہ چلا سکا کہ سکول یا کالج میں ان میں سے کسی نے کھبی ٹاپ کیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے تیرے ملک میں فلاح انسانیت کے لیے جتنے بھی بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں وہ سب ان لوگوں کے عطیات سے چل رہے ہیں۔۔۔۔۔ پولیو، جزام، ٹی بی، ملیریا، ۔۔۔۔وغیرہ کے جتنے پروگرام چل رہے ہیں وہ ان بد بختوں کے دیے ہوے خیرات کے پیسوں سے چل رہے ہیں جن کو کھبی بھی زندگی میں سکول کالج میں ٹاپ کرنا نصیب نہ ہوا ۔۔۔۔۔ خود تو ٹاپ نہ کر سکیں لیکن ان کے پیسوں سے کئی ایک لوگ نہ صرف سکول و کالج میں بلکہ زندگی میں میں بھی ٹاپ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں سکول اور کالج میں ٹاپ کرنے یا کروانے کے خبط سے آزاد کرکے زندگی میں ٹاپ کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔امیں


شیئر کریں: