Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈارٹ ممبران کا سہ ماہی اجلاس، چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) آغا خان ایجنسی فار ہبی ٹاٹ AKAHکے زیر اہتمام ڈارٹ (Disaster Assesment Response Team)
ممبران کی حسب معمول سہ ما ہی میٹنگ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں ادارے کے ذمہ داران امیر محمد خان،ولی محمد خان اور ڈارٹ ممبران نے شرکت کی۔میٹنگ میں قدرتی آفات کے دوران ڈارٹ ممبران کو درپیش مشکلات پر تفصیل سے بات کی گئی۔ڈارٹ ممبر جائے آفت ذدہ اس وقت جاتا ہے جب علاقے میں ہر طرف افراتفری کا سماں اور جانی خطرے کا اندیشہ ہوتا ہے لوگ علاقے سے بھاگ رہے ہوتے ہیں جبکہ ڈارٹ ممبر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔متاثریں کا رویہ بھی معمول سے ہٹ کر ہوتا ہے۔ڈارٹ ممبر قدرتی آفات کے دوران جہان بھی جاتا ہے علاقائی اقدار اور کلچر کو ملحوظ خاطر رکھ کر کام کرتا ہے۔RPOولی محمد خان نے سائکو سوشل سیفٹی،سائکو سوشل رسک سکول سیفٹی اور سائکو سوشل چلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔صلاح الدین نے GPSگلوبل پوزیشننگ سسٹم کی افادیت کے بارے میں ممبران کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم سے ڈارٹ ممبران قدرتی آفات کے دوران بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔بلڈنگ کوڈ کے حوالے سے کہا گیا کہ چونکہ چترال قدرتی آفات کے زون فور پر واقع ہے۔یہان کسی بھی وقت قدرتی آفات مثلاً زلزلہ آسکتا ہے ا س لئے چترال میں تعمیراتی کاموں کو جدید بلڈنگ کوڈ کے مطابق کرنے کی ضرورت ہے۔تعمیرات سیلاب،دریائی کٹاوٗ،برفانی ،چٹانی تودوں اور زمینی کٹاوٗ کے خطرات سے دور ہونی چاہیں۔بد قسمتی سے چترال میں زمین کم اور بلڈنگ کوڈ پر عمل درامد کرنے والا کوئی سرکاری ادارہ بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے قدرتی آفات سے لوگ بار بار جانی اور مالی نقصانات اُٹھاتے ہیں غربت میں اضافہ اور حکومت پر بوجھ پڑتا ہے۔میٹنگ میں چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے واقعات والدین اور بچوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں بچوں کے چھوٹے چھوٹے دھمکیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں شدید رد عمل پیدا ہوتا ہے۔ایمر جنسی رسپانس کے منیجر امیر محمد خان نے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہم سرکاری داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ہمارے تربیت یافتہ رضا کار چترال کے کونے کونے میں موجود ہیں جو کسی بھی قدرتی آفات کے موقع پر چند منٹوں میں ایکٹیو ہوجاتے ہیں۔
akah meeting


شیئر کریں: