- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

چترال بروز میں ایک اورخودکشی ، پانچ دنوں کے اندر خودکشی کا ساتواں افسوسناک واقعہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) رواں ہفتے کے دوران خودکشی کا ساتواں واقعہ چترال ٹاؤن کے نواحی علاقہ بروز میں پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ شخص نے ہفتے کے دوپہر اپنے آپ کو بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ چترال پولیس نے ان کی شناخت محمد اشرف خان ولدمحمد ظہور خان کے طور پر کی ہے جوکہ تین بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق وہ نشے کا عادی تھا اور وقوعہ کے وقت وہ پڑوس سے بندوق مانگ کر اپنے گھر کے احاطے میں اپنے آپ پر فائرنگ کردی جبکہ فوری وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ اس سے قبل مختلف واقعات میں رواں ہفتے کے دوران ضلعے کے مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت چھ افراد نے خود کشی اور اقدام خودکشی کی ہیں جن کی اکثریت ان طالب علموں کی ہے جوکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں توقع سے کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔