Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مورکہو میں خودکشی کے دو اور واقعات، ایک کی لاش دریا سے برآمد ، دوسرا شدید زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پہلے واقعے میں کوشٹ گاؤں کے سیداندور سے تعلق رکھنے والا نوجوان رفیق احمد ولد عبدالحق نے جمعہ کے دن ساڑھے 12بجے کے قریب اپنے آپ کو خودکار بندوق سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جوکہ ناکام ہوئی ۔ انہیں زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اقدام خودکشی کا وجہ شادی میں ناکامی بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں‌کے اندر خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے. جوکہ چترال کیلئے المیہ سے کم نہیں .

اسی طرح گزشتہ دن موڑکھو تھانے کے حدود میں واقع گاؤں کوشٹ میں ایک اور نوجوان کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں چترال سکاوٹس کے جوان الطاف خان ولد مرزا خان ساکنہ بونی ڈوک نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مطابق الطاف خان گچ لشٹ کوشٹ میں واقع اپنے رشتہ دار کے ہاں آیا تھا اورواپسی پر یہ واقعہ پیش آیا۔بعض ذرائع کے مطابق انھوں نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ دریا میں نہاتے ہوئے اچانک گرکر لاپتہ ہوگیا۔تاہم مقامی پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے ۔ جس کی لاش جمعہ کے دن جوٹی لشٹ کے مقام سے برآمد کرکے چترال سکاوٹس ہسپتال پہنچا کر آبائی قبرستان میں سپر د خاک کرنے کیلئے روانہ کردیا گیا۔ لاش کو دریا سے نکالنے میں چترال کے 1122کے اہلکاروں نے مدد کی ۔
1122 chitral rescue team 2


شیئر کریں: