Chitral Times

Apr 21, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اور ہونہار فرزند نے خودکشی کی ، دو دن کے اندر چوتھا واقعہ ،

Posted on
شیئر کریں:

چترا ل ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ایک اور ہونہار فرزند نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرید احمد ولد اکبر ولی خان ساکن کھوت حال زرگراندہ چترال نے جمعرات کے روز خود پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے ۔ انھیں موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انکی عمر تقریبا 16برس تھی . ان کےرشتہ داروں کے مطابق انھوں نے امتحان میں کم نمبر آنے پر خودکشی کی ہے ۔ تاہم مقامی پولیس اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہونہار طالب علم نے میٹرک کے امتحان میں مقامی کالج سے 1100نمبروں میں سے 885نمبر لیکر اے ون گریڈ میں پاس کیا ہے ۔ اور انکی مجموعی طور پر 81فیصد رزلٹ آئے ہیں ۔ ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاوں کھوت روانہ کردی گئی ۔ یادرہے کہ دو دن کے اندر خودکشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ اور چاروں میٹرک اور ایف ایس سی کے طالب علم تھے۔ جن کی عمریں 16سے 18سال کے درمیان تھیں۔


شیئر کریں: