- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طالب علم قاضی فصیح الدین کا اعزاز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طالب علم قاضی فصیح الدین نے پشاور بورڈ کے تحت جاری حالیہ نتائج کے مطابق ایف ایس سی پارٹ ون میں 462نمبر لیکر بورڈ میں نمایاں جبکہ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے . فصیح الدین گورنممنٹ ڈگری کالج چترال کے پروفیسر قاضی ظہور الدین ساکن مستوج کے فرزند ارجمند ہیں‌. فصیح‌الدین سکول لیول سے نمایاں‌پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتا ہے. انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی ، والدین کی دعاوں، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا .