Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے محکمہ خزانہ میں سب اکاونٹنٹ کی اسامیوں کوحتمی شکل دیدی

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ (بی پی ایس۔14)کی29آسامیوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دے کر اپنی سفارشات متعلقہ محکموں کو بھیج دی ہیں ۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور میں نالوں اور خوڑوں میں نہانے اور خواتین اور بچوں کے نالوں اور خوڑ میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا۔


شیئر کریں: