
تورکہو کھوت بالا، گرمائی چراگاہ پر چیتے کا حملہ ، درجنوں مویشی ہلاک و زخمی
کھوت(چترال ٹائمز رپورٹ)تورکہو بالا کے گاوںکھوت کے گرمائی چراگاہ میںنامعلوم جنگلی جانورنے حملہ کرکے بیس سے زیادہ جانوروںکو ہلاک اور دو درجن سے زیادہ کو زخمی کردیا ہے . مقامی لوگوںکے مطابق حملہ چیتا نے کیا ہے . جو رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاکر حملہ آور ہوا ہے . ہلاک جانوروںمیںگائے ، بیل ، بچھڑے وغیرہ شامل ہیں. خبر کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے عوام موقع پر پہنچ گئے مگر ایک جانور کو بھی بچا نہ سکے. علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے لوگوںکے نقصانات کی فوری ازالہ کا مطالبہ کیا ہے . اور مذید حیوانات کوجنگلی درندے سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے .