Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے متعین وقت اور اپیلٹ اتھارٹیز کا اعلامیہ جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا خدمات تک رسائی ایکٹ 2014کی شق 4کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور پولیس کے لئے متعین وقت، نامزد آفسران اور اپیلیٹ اتھارٹیز کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں یا عوامی خدمات کے لئے لرنر کا اجراء اُسی دن اور نامزد آفیسر پشاور میں ڈائر یکٹر ٹرانسپورٹ اور دوسرے اضلاع میں اے ڈی سی /اے سی ہو گا۔ اسی طرح نئے ڈرئیوانگ لائیسنس پشاور کے لئے تین دن اور دوسرے اضلاع کے لئے 10دن اور پشاور کے لئے نامزد آفیسر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور دوسرے اضلاع کے لئے اے ڈی سی /اے سی اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے متعین وقت پشاور کے لئے 3دن اور دوسرے اضلاع کے لئے 10دن اور پشاور کے لئے نامز د آفیسر ڈائر یکٹر ٹرانسپورٹ اور دوسرے اضلاع کے لئے اے ڈی سی /اے سی ہو گا ۔ مذکورہ خدمات کے لئے اپیلیٹ اتھارٹیز سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ ہو گا ۔ اسی طرح دوسری تمام گاڑیوں کے لئے لرنر کا اجراء اُسی دن اور ضلع پشاور کے لئے نامزد افسر ایس ایس پی (ٹریفک )، دوسرے اضلاع کے لئے ڈی پی او اور ضلع مالاکنڈ کے لئے ڈپٹی کمشنر ہو گا ۔نئے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے متعین وقت پشاور کے لئے تین دن اور دوسرے اضلاع کے لئے 10دن ہو گاجبکہ ضلع پشاور کے لئے نامزد افسرایس ایس پی (ٹریفک) ، دوسرے اضلاع کے لئے ڈی پی او اور ضلع مالاکنڈ کے لئے ڈپٹی کمشنر ہو گا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی اجراء کے لئے پشاور کے لئے متعین وقت 3دن اور دوسرے اضلاع کے لئے 10دن ضلع پشاور کے لئے نامز د آفیسر ایس ایس پی (ٹریفک)دوسرے اضلاع میں ڈی پی او اور ضلع ملاکنڈ کے لئے ڈپٹی کمشنر ہو گاجبکہ مذکورہ خدمات کے لئے اپلیلیٹ اتھارٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ ہو گا۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلیشنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا خیبر پختونخوا خدمات تک رسائی ایکٹ 2014کی شق 4کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے بورڈ آف ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اس مقصد کے لئے متعین وقت ، نامزد آفیسر اور ایپیلٹ اتھارٹیز کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق اراضی کی حد بندی کے لئے متعین وقت 28دن ، نامزد آفیسر ریونیو آفیسر جبکہ ایپلیٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ کلیکٹر ہو گا۔ اسی طرح تمام رجسٹرڈ کاغذات کی تصدیق شدہ کاپیوں کے اجراء کی خدمات کے لئے متعین وقت سات دن ، نامزد آفیسر سب رجسٹرار اور اپیلیٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ رجسٹرار /ڈی سی ہو گا۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: