Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ فوڈ چکن کی قیمت کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب مگراکثردکاندار بیغیرتول کے فروخت کررہے ہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ فوڈ نے چکن کی قیمت کو نیشنل مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے چکن کی فی کلوگرام کی قیمت کو 160روپے کی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن اکثر پرچون فروشوں کے پاس ڈیجیٹل ترازو نہ ہونے اور تول کر چکن فروخت کرنے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا خاطر خواہ فائدہ عام صارف کو نہیں مل رہا ہے ۔ میڈیا ٹیم نے پیر کے روز سبزی منڈی سے لے کر چیو بازارتک واقع پولٹری کے 20پرچون فروشوں کا سروے کیا جس میں سے 10کے پاس ڈیجیٹل ترازو نہیں تھے جبکہ ڈیجیٹل ترازو رکھنے والوں میں سے بھی 3کو بغیر وزن کے چکن فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ۔ پیر کے روز محکمہ خوراک کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے اگرچہ سوفیصد پرچون فروشوں کو مل چکے تھے لیکن 20فیصد نے بھی ابھی اسے اویزان نہیں کیا تھا اور پرانے نرخ نامہ (190روپے فی کلوگرام ) کے مطابق فروخت کررہے تھے جس کیلئے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو مارکیٹ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔


شیئر کریں: