- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

چترال شہر کیلئے زندہ مرغی فی کلو نرخ 160روپے مقرر، ڈی ایف سی چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )‌ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری کے دفتر سے ہفتہ وار جاری نرخ نامے کے مطابق چترال شہر کیلئے مرغی کی نئی قیمت مقرر کی گئی ہے . چکن زندہ ایک ہزار گرام پرچون کی قیمت 160روپےاور تھوک 142 روپے مقرر کی گئ ہے . اورعوام کو سرکاری نرخ‌پر چکن خریدنے کی تلقین کے ساتھ پرچون فروشوں‌کو ایک ہزار گرام یعنی ایک کلو گرام سے کم وزن کے مرغی نہ بیجنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے . اور کم وزن مرغیوں‌کو عشریت کے مقام پرہی تلف کیا جائیگا.