Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کی اضافی مخصوص نشستوں میں سے ایک سیٹ چترال کو دی جائے۔۔سفینہ بی بی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) بونی سے پاکستان تحریک انصاف کی معروف خاتون رہنما آواز خواتین ڈسٹرکٹ اسمبلی چترال کی سپیکر و چیر پرسن ویمن ڈویلپمنٹ چترال سفینہ بی بی نے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان و صوبائی قیادت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی کی بدولت اُس کے حصے میں آنے والی خواتین مخصوس نشستوں سے چترال کو محروم نہ رکھا جائے ۔ اور ایک سیٹ چترال کو دی جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی خواتین کو الیکشن میں سب سے زیاد ووٹ دینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اور چترال اس صوبے کا واحد ضلع ہے ۔ جس میں خواتین سیاسی امور میں سب سے زیادہ حصہ لیتی ہیں ۔ تاکہ سیاسی نمایندگی کی بنیاد پر خواتین کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد مل سکے ۔ سفینہ بی بی نے کہا ۔ کہ ایسے حالات میں جبکہ چترال میں تعلیم یافتہ خواتین روزگار نہ ہونے کی وجہ سے معاشی تنگدستی سے دوچار ہیں ۔ اور محرومیوں نے خود کُشی کا دروازہ کُھول دیاہے ۔ چترال کی خواتین کو صوبائی اسمبلی میں نمایندگی دینا از بس ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف نے خواتین میں سیاسی روح پھونک دی ہے ۔ اور خواتین کا یہ قافلہ قائد تحریک انصاف کے شانہ بشانہ ملک میں ناا نصافی اور کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے پر یقین رکھتی ہے ۔ اور ا س حوالے سے ہر حکم پر لبیک کہنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے شاندار کامیابی پر قائد تحریک انصاف عمران خان اور صوبائی قیادت کو مبارکباد دی ۔ اور مطالبہ کیا ۔ کہ ایک خواتین نشست چترال کو دے کر اس کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے ۔


شیئر کریں: