Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

4 اگست یوم شہداۓ پولیس خیبر پختونخواہ کی مناسبت سے پولیس لائن چترال میں‌تقریب

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) انسپکٹر جنرل خیبر پختونخواہ پولیس محمدطاہر کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال کی ہدایت پر ضلع چترال میں یوم شہداء پولیس خیبر پختونخواہ کی تقریبات شایانِ شان طریقے سے منعقد کیۓ گیۓ۔
اس سلسلے میں‌ تقریبات کا آغازشہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لیے پولیس لائن مسجد چترال میں قرآن خوانی سے ہوئی اورجہاں شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
پولیس کے سنیئر افسران سمیت شہداء کے ورثاء نے پولیس لائن چترال میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال اور ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔
اس کےبعد پولیس لائن میں قائم شدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں چترال پولیس کے افسران اور جوانوں نے خون کے عطیے دۓ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال پولیس نہ صرف پورے صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ہر ازمائش کے وقت کیا ہے اور چترال میں جرائم کی کمی میں اس فورس کا اہم کردار رہا ہے جبکہ سوات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس ضلعے کی پولیس نے آخری چٹان کا کردار ادا کرکے شجاعت وبہادری کی داستان رقم کی جس پر اہل چترال فخر کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں امن کی فضا اور تحفظ کا احساس فراہم کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر فرقان بلال نے بھی شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ ڈیوٹی کی لائن پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا غیر معمولی بات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں پولیس شہداء کی فیملی کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں تنہائی کا احساس ہونے نہیں دیا جائے گا۔ یوم شہداء کے موقع پر پولیس کی طرف شہداء کے گھرانوں میں تخائف پہنچائیے گئے۔
شہدا ء کے ورثاء، پولیس افسران، علاقے کے معتبرات اور میڈیا پرسنز سے اپنے خطاب میں ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ اس عہد کا اعادہ کیا کہ پولیس امن و امان اور مادر وطن کی بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر شہداء کے ورثاء کو تحائف پیش کیۓ گیۓ۔
ایڈیشنل ایس پی نورجمال، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محی الدین کے علاوہ ڈی ایس پی ظفر احمد، ڈی ایس پی عبدالستار، ڈی ایس پی اقبال کریم اور فاروق جان اور دوسرے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔
police shuhada program chitral 4police shuhada program chitral 1police shuhada program chitral 2dpo chitral shohada program
police shuhada program chitral 6

police shuhada program chitral 10

police shuhada program chitral 8

 

police shuhada program chitral 11police shuhada program chitral 9


شیئر کریں: