Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ یونیورسٹی نے ایم ایڈ اور بی ایڈ امیدواروں کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

تمرگرہ ( چترال ٹائمز رپورٹ) مالاکنڈ یونیورسٹی نے ایم ایڈ کے ریگولر/ لیٹ کالج امیدواروں اور بی ایڈ کے لیٹ کالج /کمپارٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ یہ امتحانی داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uom.edu.pk مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بینک کی تمام برانچوں اور حبیب بینکصرف چکدرہ برانچ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مالاکنڈ کیمپس برائنچ سے مفت وستیاب ہیں۔ نامکمل امتحانی داخلہ فارموں پر غور نہیں کیا جائے گا جب تک کہ اس کی تمام کمیوں اور خامیوں کو دور نہ کردیا جائے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اور داخلہ فارم نارمل امتحانی فیس کے ساتھ 13 ۔اگست، دگنی فیس کے ساتھ 17 ۔اگست اور تین گنا فیس کیساتھ 28۔ اگست 2018 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12428