Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایف سی چترال کا دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی ،دودھ کے نمونے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( ظہیر الدین سے ) ڈی ایف سی چترال فضل باری نے چترال بازار میں متعدد مقامات پرکھلے دودھ فروشوں کے دکانوں کا معائنہ کیا جہاں دودھ اور اس کے مختلف مصنوعات گزشتہ کئی مہینوں سے فروخت کئے جاتے ہیں اور عوام میں اس دودھ کی اصلیت کے بارے میں شکوک وشبہات جنم لے رہے تھے۔ ڈی ایف سی نے جب موقع پر موجود دکانداروں سے دودھ کے ذرائع کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے دستاویز طلب کیا تو انہوں نے مالکان کی عدم موجود گی کا بہانہ بنایا جس پر انہوں نے دودھ کی لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کے صارفین پر زور دیا کہ وہ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج آنے اور اس کی اصلیت معلوم ہونے تک دودھ اور اس کے مصنوعات کے استعمال سے گریز کریں ۔ مقامی مارکیٹ میں پولٹری کی نرخ کو قابو میں لانے کے بعد ڈی ایف سی کی طرف سے مشکوک دودھ کے فروخت کی طرف توجہ دینے پر عوامی حلقوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
dfc chitral12


شیئر کریں: