Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کےانتخابات، جہانگیر حسین چیئرمین منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چترال کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔ جس کے مطابق اتحاد پینل کے جہانگیر حسین چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دیگر کابینہ میں محمد افضل جنرل سیکریٹری ، بدرو الدین وائس چیئرمین ، عنایت اللہ ڈپٹی چیرمین ، عرفان اللہ ڈپٹی سکریٹری ،شفیع اللہ جوائنٹ سیکریٹری جبکہ حاجی رفیع اللہ سرپرست اعلیٰ آو ل، فقیر حسین دوئم اور سید عظیم سرپرست اعلیٰ سوئیم منتخب ہوگئے ہیں ۔
نومنتخب چےئرمین جہانگیر حسین نے تمام ورکرز کاان پر اعتماد کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام اسٹاف کو لیکر ملازمین اور عوام کی بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ اور اپنی تمام صلاحیتوں کو اسٹاف کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سٹاف کی انتہائی کمی کے باوجود بجلی صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے بھی بھر پور کوشش کرینگے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
12385