Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے طالب علم زوہیب علی کا اعزاز، ملک بھر میں‌دوسری پوزیشن

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اے کے یو بورڈ کے امتحانات میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے طالب علم زوہیب علی نے ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ آغا خا ن ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کا مجموعی نتیجہ 98فیصد رہا۔ گزشتہ دنوں آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ نے سالانہ امتحان کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا، جس کے مطابق آغا خا ن ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کا مجموعی نتیجہ 98 فیصد رہا۔ سال 2018 میں اسکول ہذا سے 234 طلبہ میں سے 230 طلبہ پاس ہوئے جن میں سے 157طلبہ نے A+ اور A گریڈ حاصل کیے ۔ کلاس نہم میں اویس اللہ فیض ولد فیض اکبر خان سکنہ مستوج نے 550 میں سے 510 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ،مہتاب احمد ولد شریف رحمت سکنہ واشچ نے 507 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن اور شاہ زیب علی ولد رحمت زار سکنہ جنالی کوچ نے 504 نمبر حاصل کے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ کلاس دہم میں زوہیب علی ولد علی محمد سکنہ ریشن نے1100 میں سے 1005 ، تنویر عالم ولد رحمت نظار سکنہ میراگرام نے 983 اور جواد علی ولد شیری بیگ سکنہ ریشن اور سلمان سید ولد سید محمد اکرم سکنہ مستوج نے 977 نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔زوہیب علی نے ملکی سطح پر دوسری پوزیشن اپنے نام کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ فرسٹ ائیر میں پہلی پوزیشن حنیف علی ولد علی مراد سکنہ پرواک نے 500 میں سے 467 ، دوسری پوزیشن فرحان اللہ عزیز ولد رحمت عزیز سکنہ ژوغور نے 447 اور تیسری پوزیشن فیضان تاج ولد عزیز ولی تاج سکنہ بونی نے 437 نمبرز کے ساتھ حاصل کرلی۔ سیکنڈ ائیر میں علی نواز ولد شیر نواز خان سکنہ بانگ یارخون، عادل محمد ولد امیر محمد سکنہ ریشن اور سید طالب حسین ولد فردوس شاہ سکنہ بریپ نے بالترتیب 1100 میں سے 912،962 اور 904 نمبر حاصل کرکے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیاب طلباء نے اپنی کامیابی کواللہ تعالی ٰکی مہربانی، اساتذہ کی محنت وشفقت،والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
AKHSS SENLASHT


شیئر کریں: