Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مقامی سیاحوں کی لاپرواہی ، چترال گول نیشنل پارک میں آگ لگنے سے جنگلی حیات کو نقصان ،

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سے متصل چترال گول نیشنل پارک میں ٹھنگشن کے نواحی کوڑومان خام کے مقام پر آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جس میں تقریباً ایک چکورم کے رقبے پر پھیلی ہوئی سرکنڈے کا جنگل جل خاکستر ہوگئی جبکہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے مستعدی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے آگ کے پھیلنے سے پہلے اس پر قابو پالیا ۔ وائلڈ لائف ڈویژن چترال گول نیشنل پارک کے ایک اہلکار شفیق احمد کے مطابق پکنک پر جانے والے مقامی نوجوانوں نے اس ایریے میں قیام کیا اورکھانا پکانے کیلئے آگ جلاکراسے مکمل طور پر بجھائے بغیر چلے گئے جس سے خشک سرکنڈوں میں آگ بھڑک اٹھی جوکہ معمولی حرارت سے بھی آگ پکڑنے کے لئے مشہور ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ جنگل میں شاہ بلوط اور دیودار کے درخت اس مقام سے کافی دور واقع ہیں جہاں تک آگ نہیں پہنچ سکی ۔ اہلکار کے مطابق آگ لگنے سے جنگلی حیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔کیونکہ گرمیوں کے موسم میں تمام جنگلی حیات بالائی جنگلات اور پہاڑوں کی چوٹیوں کی طرف چلے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکورہ نیشنل پارک دُنیا کے اُن نیشنل پارکوں میں شامل ہے ۔ جس میں کشمیریمارخور ، برفانی چیتا ، دیودار کے جنگلات ، اور قومی پرندہ چکور پائے جاتے ہیں ۔ اور یہ جنگلی حیات کا قدیم تریں مسکن سمجھاجاتا ہے جن میں کشمیر مارخور خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12342