Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہارتشکر………….شہزاہ افتخارالدین

Posted on
شیئر کریں:

میں شہزادہ افتخار الدین سابقہ M.N.Aچترال اپنی طرف سے چترال کے باشعور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ۔کہ چترال کے عوام نے 2018 کے الیکشن میں اگر چہ ہمارے تواقعات کے مطابق خدمت کے اعتراف میں ووٹ نہیں دیے ۔ لیکن 1983 سے میرے خاندان پر بھر پور اعتماد کرتے آئے ہیں ۔اللہ کی فضل وکرم سے 2013 ؁ء میں چترال کے عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا تھامیں دن رات محنت کر کے چترال کے بڑے بڑے مسائل ۔ لواری ٹینل کی تکمیل ، بجلی کا مسلہ ، ٹیلیفون ، روڈ اور سیلاب اور زلزلے کے متاثریں کیساتھ اربوں روپے کی امداد اور چترال کے لئے 35میگاوٹ بجلی کی منظوری گیس پلانٹ،کلاش ویلی روڈ، گرم چشمہ روڈ کی منظوری میاں محمد نواز شریف کے چترال کے عوام کے ساتھ محبت اور خلوص کے ثبوت ہیں ۔ چترال کے ان بڑے منصوبوں کا افتاح کرنا میرے لئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔ جس پر میں اللہ تعالی کا شکر گذار ہوں ۔ یہ تاریخی کام میری کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انشااللہ آئندہ جب بھی موقع ملا چترال کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ عوام چترال لواری ٹنل، ٹیلیفون اور بجلی اور دوسرے منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میاں محمد نواز شریف اور میرے لئے دعائیں ضرور دیں گے ۔
ایک بار بھر آپ سب سپورٹروں اور خیر خواہوں کا شکریہ

وسلام
آپ کا بیٹا شہزادہ افتخار الدین چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12333