- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

ایم ایم اے کی تاریخی کامیابی بی بی فوزیہ اور رضیت با اللہ کے نام۔۔۔۔ قاضی قسور اللہ قریشی

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) ایم ایم تحصیل دروش کے صدر قسور اللہ قریشی نے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال خصوصاً تحصیل دروش کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کو چترال میں تاریخی کامیابی پر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور تحصیل دروش کے عوام نے جس محبت اور خلوص سے میرے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے۔ میں اپنی طرف سے تجار یونین دروش ، ڈرائیور یونین ، علماء طلباء ، خواتین ، تحصیل دروش جے ائی کے امیر مولانا صلاح الدین،جے یو ائی کے امیر مولانا انعام الحق سمیت تمام یوسیز کے امرا اور ناظمیں کا بھی مشکور ہوں۔ جبکہ خصوصی طور پر سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ اور مشہور و معروف سماجی کارکن و تحصیل دروش کے بانی رضیت بااللہ کا خصوصی مشکور ہوں جن کی حمایت کے بدولت ایم ایم اے کی جیت یقینی ہو گئی ۔اس لیے میں یہ کامیابی ان دونوں کے نام کرتا ہوں۔