Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متحدہ مجلس عمل کے نمائندوں کی کامیابی خوش آئند ہے…شمسیار خان بونی

شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی بونی کے کارکن شمسیار خان بونی ٹیک لشٹ نے متحدہ مجلس عمل کی حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہویے دلی مسرت و شادمانی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ دینی جماعتوں کی کامیابی دراصل اسلام کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے مولانا عبد الاکبر چترالی اور مولانا ہدایت الرحمان علاقے کو اسلامی طرز زندگی کے تقاضوں کے عین مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کہ چترال میں جب بھی اسلامی جماعتیں اقتدار میں آئی ہیں بلا تفریق مسلک ، نسل اور علاقہ چترال کے استحکام میں مثالی کردار کی حامل رہی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بالائی چترال میں اسماعیلی فرقے کی بھاری تعداد نے اسلامی جماعتوں کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا ۔
مولانا عبد الاکبر چترالی ہمارے آذمودہ نمائندوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بلا امتیاز اور تعصب کے قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے ۔ مولانا چترال کے وہ پہلے نمائندہ ہیں جنہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسمبلی میں چترال کی ترقی کےلئے تن من اور دھن کی بازی لگائی اور اپنی تمام تر ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر علاقے کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر سر فہرست رکھا ہے ۔ انہوں نے اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جو پارٹی سے بالا تر ہوکر اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا .انہوں نے کہا کہ اب عوام میں سیاسی شعور آیا ہے اور بہتر نمائندوں کے انتخاب میں فہم وادارک سے کام لیتے ہیں عوام کو معلوم ہے کہ اسلام کے نام پر میدان سیاست میں کودنے والے نمائندے کرپشن کی لعنت کو جڑوں سے اکھاڑنے میں درست معنوں میں مجاہد ہیں جو کہ کرپشن کے خلاف مثبت جہاد کر سکتے ہیں ۔ مولانا ہدایت اللہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت اللہ ایک جواں عزم نمائندہ ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ بھی مولانا عبد الاکبر کے نقش قدم پر چلییں گے .
mma winning candidates


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12310