Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹکوہ، گفتی میں تین طالبات جھیل میں‌ڈوب کر جان بحق

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال سے تقریبا چالیس کلومیٹر دور لٹکوه کے علاقہ گفتی میں تین بچیاں مصنوعی جھیل میں تیرتے هوے ڈوب کر جان بحق ہوگئی ہیں.۔جان بحق هونے والے بچیوں کی نعشوں کو جھیل سے نکال کر سپرد خاک کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں‌میں‌هماء دختر حسام الدین، نعیمہ دختر محمد فراز، رضیہ دختر فدا حسین شامل ہیں‌. تینوں‌بچیاں مقامی پرائیویٹ سکول میں‌چھٹی اور ساتویں‌جماعت کی طالبا ت تھیں.


شیئر کریں: