Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صارفین بجلی رُل گئے،محکمہ پیڈو منی ہائیڈرو پراجیکٹس پر جلد کا م کا آغاز کرے۔۔سردار حکیم

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ )ممبر تحصیل کونسل مستوج اور پی ٹی آئی رہنما سردار حکیم نے محکمہ پیڈو خیبر پختونخوا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر جلد از جلد کام شروع کرے تاکہ بجلی کے ستائے ہوئے عوام کو تاریکیوں سے نکالا جاسکے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کے اطلاع کے مطابق منی ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کی تعمیر کیلئے محکمہ پیڈو اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے ۔ لہذا جلد از جلد ان پراجیکٹس پر کام شروع کیا جائے۔ انھوں نے مذید کہا ہے کہ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے کبھی ٹرانسمیشن لائن اور کبھی ٹرانسفرمیر کا بہانہ بناکر ان گرمیوں کے موسم میں صارفین کو بجلی سے محروم رکھا گیا ہے ۔ جوکہ محکمہ پیڈو کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اور آٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے صارفین رُل گئے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پیڈو بونی میں قائم اپنے دفتر کو دوبارہ فعال بنائیں اور منی ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام جلد از جلد شروع کروائیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12286