Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری سکولوں میں تعینات620آٹی ٹیچرزاور933آٹی لیب انچارچ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات آٹی ٹیچرز اور آئی ٹی لیب انچارچ کے سروس کو مستقبل کرنے کے احکامات جاری کی ہے ۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکولوں میں تعینات تقریبا 620آئی ٹی ٹیچرز اور 820آٹی لیب انچارچ کو انکی بھرتی کے تاریخ سے مستقل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق ان ٹیچر ز اور آئی ٹی لیب انچارچ میں میل اور فیمل دونوں شامل ہیں جو این ٹی ایس کے ذریعے کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہوئے تھے۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چونکہ گریڈ پندرہ سے نیچے ملازمین کی بھرتی اور ٹرانسفر کے اختیارات مقامی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے پاس ہیں لہذا وہ تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کے بعد 933لیب انچارچ کی سروس کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کریں گے ۔
it teacher regularization

it teacher regularization2


شیئر کریں: