Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اتوار کے دن چترال بازار کو بند رکھنے کا فیصلہ دکانداروں کے صوابدید پر چھوڑ دیا جائے۔ ساجد نواز

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے تجاریونین چترال کو اتوار کے دن بازار کو بند رکھنے کے سلسلے میں ہدایت دی ہے کہ اسے دکانداروں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے اور جو دکاندار اپنی دکان کو کھلا رکھنا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہ لگادی جائے۔ جمعہ کے روزاپنے دفترمیں تجار یونین کے صدر شبیر احمداور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اے سی چترال نے واضح کردیا کہ اتوار کے روز بازار کو بند رکھنے کے فیصلے کو تمام دکانداروں پر زور زبردستی ٹھونسا نہیں جاسکتا اور اسے دکانداروں کی مرضی پر چھوڑ دی جائے۔ اے سی آفس کے ایک اہلکار نے اجلاس کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز بازار کو بند کرنے کے فیصلے پر دکانداروں اور عوام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ اکثر دکانداروں نے اس فیصلے کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے دکانوں کو کھلا رکھ دیاتھا۔ تاہم صدر تجار یونین شبیر احمد کا کہنا تھا کہ انھوں‌نے دکانداروں‌سے مشاورت کے بعد یہ قدم اُٹھایا تھا.
یہاں‌یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق صدر حبیب حسین مغل نے اپنے طویل دور صدارت میں اس فیصلے پر عملدرامد کرانے میں ناکام رہے کیونکہ دکانداروں کی ایک خاصی تعداد غیر مقامیوں کی ہے جواس تعطیل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اپنے کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
strike


شیئر کریں: