Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی وی کی خبرغلط ہے، چترال سےغیر حتمی نتائج کے مطابق ہدایت الرحمن کامیاب ہوئے ہیں ۔عنایت

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال عنایت خان نے کہا ہے کہ چترال کی صوبائی اسمبلی سے متعلق پی ٹی وی میں نشر شدہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے وضاحتی بیان میں انھوں نے کہا کہ غلط فہمی سے پی ٹی وی پرشاید یہ خبر چلائی گئی کہ چترال سے پی ٹی آئی کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرار الدین نے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت لی ہے ۔ جوکہ غلط اور نامکمل معلومات پر مبنی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے نتائج فارم 47 دو صفحات پر مشتمل تھے ۔ اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب امیدوار ہدایت الرحمن کا نام دوسرے صفحے کے اخر میں تھا جس کی وجہ سے شاید پی ٹی وی حکام کو دوسرا صفحہ نہیں ملا ہوگا۔ جبکہ پہلے صفحے میں زیادہ ووٹ لینے والے پی ٹی آئی کے اسرار الدین ہی تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق ہدایت الرحمن 45629ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ۔ تاہم حتمی نتائج کا اعلان دو دن بعد سرکاری طور پر کیا جائیگا۔ جبکہ اب پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی باقی ہے ۔ تاہم انھوں نے بتایا کہ تقریبا ڈھائی ہزار پوسٹل بیلٹ پیپرز ایشو ہوئے تھے ۔ جن میں تقریبا ساڑھے نو سو بیلٹ واپس آگئے ہیں ۔ جن کی گنتی کے بعد سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔


شیئر کریں: