Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل مشرف کا معتمد خاص اورپارٹی کی ضلعی کوارڈنیٹر ساتھیوں سے سمیت پی پی پی کی حمایت کا اعلان

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پی پی پی نے انتخابات سے عین دو دن پہلے آل پاکستان مسلم لیگ کی اہم ترین وکٹ گرانے میں‌کامیاب ہوگئی ، آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر اور موجودہ کوارڈینیٹر سید ناصر علی شاہ نے یوتھ ونگ کے صدر منہاس الدین اور نصف درجن کے قریب دوسرے عہدیداروں کے ساتھ پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز منعقدہ شمولیتی تقریب میں ناصر علی شاہ نے پارٹی کو چھوڑ نے کا اصل وجہ پارٹی کے مرکزی چیرمین اور چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد امجد کے روئیے کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے کے لئے چترال آیا ہے جس کی وجہ سے ان کے نزدیک کارکنوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ انہون نے کہاکہ ڈاکٹر امجد پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سہراب خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے جس نے برملا ایک آزاد امیدوار شفیق الرحمن کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر انہوں نے چترال میں پارٹی کو کئی سالوں تک زندہ رکھا اور پرویز مشرف اور چترالی عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کیا لیکن اب وہ پرویز مشرف کو عوامی جلسوں میں قاتل کہنے والے شہزادہ گل جیسے افراد کو ضلعی صدر بناکر ضلع بھر میں کارکنا ن کو پارٹی سے متنفر کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر امجد کے ساتھ آئے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ذاتی گارڈز بھی کارکنوں کی تذلیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ ناصر علی شاہ نے کہاکہ ہم نے فی الحال سلیم خان کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں جبکہ کسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ وہ الیکشن کے بعد کریں گے۔ ا س موقع پر سلیم خان نے ناصر علی شاہ اور ان کے ساتھیوں، یوتھ ونگ کے صدر منہاس الدین، عمر ، آصف اور دوسروں کے گلے میں ہار ڈال کر اور پی پی پی کی ٹوپی انہیں پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں سلیم خان نے ڈاکٹر امجد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ چترال میں الیکشن جیتنے کے لئے روپے تقسیم کرنے کے کلچر کو پروان چڑہارہے ہیں جبکہ اب تک چترال کے سادہ لوح عوام نے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ووٹ دیتے آرہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امجد چترالیوں کی غربت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جوکہ غریب تو ضرور ہیں لیکن غیرت مند بھی ہیں اور وہ ڈاکٹر امجد کی دولت کی ڈھیر کو ٹھکرمارکر ان کی ضمانت کو ضبط کرواکر 25جولائی کو یہ ثابت بھی کرلیں گے۔ یاد رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے چترال سے کاغذات نامزدگی بھی اس دفعہ سید ناصر علی شاہ ہی نے جمع کرائےتھے.
ppp chitral apml


شیئر کریں: