Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل الیکشن کے حوالے سے ڈی پی اوآفس میں اجلاس اور حلف برداری

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) جنرل الیکشن 2018 کے سلسلے میں ڈی پی او آفس چترال میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوۓ۔
تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ محمد فرقان بلال نے شرکاء کو الیکشن ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اولین فرض ہے کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں جس کے لیے یہ لازم ہے کہ پولیس فورس مکمل غیر جانب دار رہتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے۔
اسی طرح ضلعی پولیس سربراہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر اور QRF کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق ہدایات دیں۔
بعد میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں ضلعی پولیس سربراہ چترال نے عام انتخابات میں غیر جانب دار رہنے اور الیکشن کے دوران اقرباء پروری، ذاتی پسند ناپسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوۓ ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے ضلع بھر میں تعینات تمام افسران اور جوانوں سے حلف لیا ۔
بعد میں ڈی پی او نے پولنگ میٹیریل کی ترسیل کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام پولنگ سٹیشن، پولنگ عملہ اور پولنگ مٹیریل کی حفاظت ہے اس لیے تمام افسران اور جوانوں کو چاہیے کہ ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنے فرائض منصبی میں کسی قسم کی غفلت نہ کریں۔
dpo office chitral election meeting 6

dpo office chitral election meeting 7

dpo office chitral election meeting 1

dpo office chitral election meeting 5


شیئر کریں: