Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریپ یارخون کے سیلاب متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگرضروری سامان تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے این اے۔1 سلیم خان اورپی کے ون حاجی غلام محمدکی جانب سے بریپ یارخون کے سیلاب متاثرین میں اشیائے خوردونوش اوردیگرضروری سامان تقسیم کئے گئے۔نامزدامیدواروں کی ہدایت پرممبرڈسٹرکٹ کونسل مستوج غلام مصطفی ،پی پی پی کے سرگرم رہنماسیدکوثرعلی شاہ اورشیرحسین نے موقع پرپہنچ کروی سی ناظم سیداکبرحسین کی نشاندہی پر39خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کئے جس میں آٹا،چینی،چاول،گھی ،چائے اوردیگرضرورت اشیاء شامل تھے۔اس موقع پرمتاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں ،مسلمانوں کواپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔چترال کے حسیں وادی بریپ سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے ہیں علاقے میں زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔متعلقہ اداروں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کوفوری مکمل امدادی سامان فراہم کی جائے اورمستقبل بحالی کے لئے بھی بروقت کارروائی کی جائے۔
ppp relief distributed at brep

ppp relief distributed at brep2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12105