Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

22 جولائی سےچار دنوں‌تک بارش اور سیلاب آنے کی پیشن گوئی ، ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ موسمیات اور دوسرے متعلقہ اداروں کی پیشین گوئی کے مطابق چترال اور ملحقہ علاقوں میں 22 جولائی 2018 بروز اتوار سے شروع ہوکے اگلے 4 دنوں تک بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلاب (Flash flood) آنے کے امکانات ہیں۔ لہذا تمام متعلقہ اداروں اور عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ اورایمرجینسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف آغا خان ایجنسی فار ھیبی ٹیٹ(AKAH). سے رابطے میں رہیں۔ چترال دفتر فون۔ 413801-3
مذید برآن ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم یا مقامی پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں. انتظامیہ نے تمام نشیبی علاقوں‌میں‌رہائشی لوگوں‌کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں‌محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تلقین کی گئ ہے.
chitral flood


شیئر کریں: