Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریب و دیگر دیہات میں سیلاب کی زد میں متعدد گھرانے متاثر، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)یوسی یارخون کے مختلف دیہات بریپ،شیچ ،میراگرام نمبر2،ارکان،ایمت ،پردان اوردیگرعلاقوں میں اچانک بارش کی وجہ سے نالوں میں سیلاب آنے سے تقریبا22گھرانے ،مویشی خانوں کوجزونی نقصان،جبکہ45گھرانوں کے کھڑی فصلیں ،پھلوں کے باغات اورسینکڑوں ایکڑزمینات تباہ کردیں۔مستوج بروغل روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند،بجلی کے نظام درہم برہم عوام انتہائی مشکلات سے دوچارہیں اورمختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔وی سی ناظم بریپ سیداکبرحسین شاہ ،کونسلروی سی بانگ حاجی سیدقاسم شاہ ،کسان کونسلروی سی میراگرام نمبر۲رضاخان لال ،سماجی کارکن میررحیم اوردیگرمقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے میں بڑے پیمانے پرسیب کے باغات بھی موجود ہیں اور یہاں کے سیب اپنی بہترین خصوصیات اور مٹھاس کی وجہ سے نہ صرف پورے چترال بلکہ ملک بھرمیں مشہور ہیں ان کے مطابق علاقے میں سیلابوں کی وجہ سے 70 فیصد سیب اور اخروٹ کے باغات تباہ ہوگئے ہے جس سے مقامی لوگ معاشی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون کے مختلف دیہات میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کئی لوگوں کے زمینات صفحہ ہستی سے مٹ گئے
بارش کی وجہ سے نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی، سیلاب کے باعث پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ اور17گھرانوں کوجزوی نقصان ہوئے بجلی کے چارکھمبے بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ بروغل جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لئے بندہوگئی ہے۔تقریبا25گھرانے اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گاؤں کا زیادہ تر حصہ سیلابی ملبے سے بھر گیا ہے اور مکانات سمیت پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح پائپ لائن اور نہری نظام کی خرابی کے باعث گھروں میں پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔تقریباپانچ ،چھ سوگھرانوں کے نہری نظام درہم برہم ہوچکاہے ۔
سیلاب میں عاشق علی ،پردوم،گل یوسوم ،شیرگوڑی،صاحب گارخان،مراد،جنگی خان،موسیٰ نبی،قربان،ولی خان،عاقل خان ریاض ساکنان بریپ،صاحب نادر،گل حسین،ظاہرولی،عبدالرحم،عبدشریف،زارگلاب،افسرمراد،گل ویمان ،میرنگین،یعقوب خان،جان ولی،شیرباتصین خان،سیدمحمورعلی شاہ،ساکنان میراگرم نمبر2،سیدظفرعلی شاہ،سیدخاون شاہ ،محمداقبال شیچ،حسین نظارپردان اوردیگرکے زمینات،گندم کافصلیں،پھلداردرخت اورمکانات تباہ ہوچکاہے۔
brep selab

brep selab35

brep selab34


شیئر کریں: