Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا یونین کونسل ایون اور کالاش ویلی کا دورہ ، مختلف مقامات پر خطاب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) الیکشن 2018کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ان سلیم خان اور حاجی غلام محمد نے گذشتہ روز یونین کونسل ایون کا طوفانی دورہ کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی طرف سے امیدواروں کا شاندار استقبال کیا گیا اور بریر ، بمبوریت ، رمبور اور ایون میں شاندار اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ جن سے خطاب کرتے ہوئے امیداوروں نے اپنی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا ۔ سابق ایم پی اے سلیم خان نے تمام اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ کہ تبدیلی کے دعویداروں نے پانچ سال میں چترالی قوم سے سفید جھوٹ بولا ، 2015کے سیلاب میں پندرہ ارب روپے کے نقصانات کی بحالی کیلئے فنڈ دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود ایک پائی نہیں دی ۔ نئے ضلع کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے حوالے سے دھوکا دہی کے نتیجے میں چترال کی سیٹ ہی ختم کر دی گئی ۔ بلین ٹری سونامی کے نام پر 48ارب روپے دھرنوں اور عیاشی پر خرچ کئے گئے ۔ اور بی آر ٹی کے نام سے پشاور کے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کرکے بھاری پیمانے پر کرپشن کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چترال کی ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا ۔ اور چترال میں جتنے بھی تعمیرات اور ترقی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور اور اُس کے نمایندوں کے ہاتھوں سے ہی ہوئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابق پی پی دور میں چترال کے 2ارب 16کروڑ روپے کے قرضے معاف کئے گئے ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے چترال کے 25ہزار خاندانوں کو مالی مدد دی گئی ۔ جس میں اب مزید خاندانوں کو شامل کیا جا رہاہے ۔ اور رقم میں بھی اضافہ زیر غور ہے ۔ چترال میں یو نیورسٹی کا قیام اور لاتعداد سکولوں کی تعمیر بھی پی پی پی ممبران کی کوششوں سے ممکن ہوئے ۔ جن میں بریر ہائی سکول ، بمبوریت میں گرلز ہائی سکول ، گرلز ہاسٹل ، رمبور ہائی سکول اور ایون میں ہایئر سکینڈری سکول قابل ذکر ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون پُل بھی اُن کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے دور اقتدار میں چترال کے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔ فائر ووڈ الاؤنس کو بڑھایا گیا ، یو اے اے الاؤنس میں بھی اضافہ کیا گیا ۔ جس سے ملازمین کی تنخواہیں 140فیصد بڑھ گئیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پی ٹی آئی اپنی غلط پالیسیوں اور دھوکا دہی کی وجہ سے اس صوبے سے Wash Out ہو گا ۔ اور اس کے تمام جھوٹ کا پول کُھل جائے گا ۔ سلیم خان نے کامیابی کی صورت میں چترال کو دو ضلع بنانے ، ختم شدہ صوبائی سیٹ کی بحالی ، کالاش اقلیتوں کی ملازمتوں کے کوٹے میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کی ۔ گولین بجلی کو کالاش ویلیز اور ایون ایریے میں گھر گھر پہنچانے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کالاش ویلیز روڈ کی توسیع اور بلیک ٹاپنگ کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ سلیم خان نے پی ٹی آئی کے کالاش نوجوان رہنما وزیر زادہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کہا ۔ کہ اُن کی طرف سے ویلیزمیں سکولوں اور گرلز ہاسٹل کی تعمیر کا دعوی مضحکہ خیز ہے ۔ اگر یہ کام ہر کوئی کر سکتا ہے ۔ تو لوگوں کو ووٹ دے کر ممبران منتخب کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا ۔ کہ وہ اپنے دائرے میں رہیں ۔ اور کالاش کمیونٹی اُن کے دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر زادہ اگر اس مرتبہ اقلیتی سیٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ۔ تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے ۔ پی ٹی آئی صوبے میں اپنے کرتوت کی وجہ سے زمین بوس ہوگا ۔ اور یہ اپنی سابقہ سیٹ ہی لینے کے قابل نہیں ۔ تو کیسے دوسرے نمبر پر نامزد اقلیتی امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی بن سکتا ہے ۔ اس موقع پر نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی غلام محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال بھر میں جس طرح الیکشن مہم کے دوران اُن کو پذیرائی ملی ہے ۔ اس سے یہ بات ثابت ہے ۔ کہ سلیم خان نے پیپلز پارٹی کے نمایندے کی حیثیت سے قابل تعریف کام کئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مستوج ( بیار) سے وہ صوبائی اسمبلی کے واحد امیدوار ہیں ۔اس لئے اُنہیں بھر پور امید ہے کہ بیار کے 52ہزار ووٹوں میں 26سے30ہزار ووٹ اُن کے اور سلیم خان کے حق میں پڑیں گے ۔ اور انشاء اللہ 26جولائی کی صبح اُن کی کامیابی کی نوید لے کر اُبھرے گا ۔ انہوں نے کامیابی کی صورت میں بھر پور خدمت کی یقین دھانی کی ۔ اور کہا ۔ کہ وہ عوام انتہائی قریبی رابطہ رکھتے ہیں ۔ اور کسی کو بھی اُن سے رابطہ کرنے میں مشکلات نہیں ہوں گی ۔ رمبور میں گل فیروز اور معروف سیاسی نوجوان رہنما سراوت شاہ نے جمیعت العلماء اسلام سے ناطہ توڑ کر پھر سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انتخابی مہم کا بڑا اجتماع ایون میں ہوا ۔ جس میں یوسی صدر پیپلز پارٹی نثار احمد ، وجیہ الدین ، قاری نظام الدین ، سرور کمال ایڈوکیٹ ، قاضی خلیل ، بمبوریت میں وی سی صدر احکام الدین ، محمدبزرگ اور بریر میں چراغ احمد ۔ شیر خان اور نائب ناظم وی سی ایون فضل الرحمن اور محمد کریم شاہ وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔
pppp chitral election campaign224

pppp chitral election campaign2247 haji ghulam muhammad

pppp chitral election campaign22

pppp chitral election campaign2
pppp chitral election campaign2244

pppp chitral election campaign22447

pppp chitral election campaign224


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12009