Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عام انتخابات کیلئے پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 12جولائی سے 27جولائی 2018ء مدت کے دوران یا عام انتخابات میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے ۔ جو ہر قسم کی سرگرمیوں /معلومات اور ہنگامی صورتحال کے دوران رابطہ رکھے گا۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور اہلکارچوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ مذکورہ ایمرجنسی کنڑول روم سے ٹیلی فون نمبرز 091-9213838-091-9211728-اور 091-9210718پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریز ، پرسنل سیکرٹری ٹو گورنر، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹرخیبر پختونخوا ، صوبائی پولیس آفسیر خیبر پختونخوا اور صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام ایک مراسلے میں کیا گیا۔
<><><><><><><>< دریں اثنا محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا نے ایک اعلامیے کے زریعے "حفاظتی ٹیکے لگانے کی معمول کی مہم " کے نو من کلیچرکو مزید استعمال کے لئے ختم کر دیا ہے ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی بجائے ضروری حفاظتی ٹیکہ جات کو دستاویزات ، سماجی ترغیب اور کمیونیکیشن کے استفادے سمیت تمام مقاصد کے لئے بحیثت nomenclatureفوری طور پر استعمال کیا جائے گا۔


شیئر کریں: