Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ/ریٹرننگ آفسران کو الیکشن تک مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات تفویض

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے انعقا دلئے تقرر شدہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ضابطہ فوجداری 1989کے تحت مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات 12جولائی2018 سے سرکاری نتائج اکھٹا کرنے اور اُن کے اعلان تک تفویض کر دےئے ہیں ۔ مذکورہ بالاآفیسر ڈی ار اوز اور آر اوز الیکشن ایکٹ 2017کی شق 174کے تحت قابل سزا شق 169میں وضع کردہ جرایم کے سلسلے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات استعمال کریں گے اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر کی شق 190کے تحت ایسے حملوں آگاہ سے کریں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریز ، پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹرخیبر پختونخوا ، صوبائی پولیس آفسیر خیبر پختونخوا اور صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: