Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی احتساب بیورو نےحجاج کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں نوید صادق کو گرفتار کر لیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب کے احکاما ت کی روشنی میں نیب خیبر پختونخوا نے کاروائی کر تے ہوے نوید صادق (مفرور) ساکن کوہاٹ کو مبینہ طور پر حجاج کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان عبدالعقیل (جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے) نوید صادق کی ملی بھگت سے عقیل ٹریول اینڈ ٹوئرز نوشہرہ کے نام سے کاروبار چلا رہے تھے۔ ملزمان نے حج درخواستوں کے حصولی کے لئے اخباروں میں اشتہارات دئیے اور عام لوگوں راغب کرنے کے لئے uxurious Packages کم قیمت پر دینے کا وعدہ کیا۔ ملزمان کے پاس محکمہ مذہبی امور کی طرف سے کسی قسم کا کوٹہ نہ ہونے کے باوجود 51 افراد (حجاج) سے درخواستیں بمع رقم وصول کیں۔ اسی طرح ملزم نوید صادق ملزم عبدالعقیل کی ملی بھگت سے نہ صرف سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی کو ہڑپ کی بلکہ ان کو حج کی سعادت سے بھی محروم کیا۔

نیب خیبر پختونخوا کیس کی پیروی کر رہی ہے۔ملزم کو جج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
11964