Chitral Times

Sep 20, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا تبدیل، محمد فہیم وزیر کو اضافی چارچ تفویض

    July 18, 2018 at 9:54 pm

    پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ماحولیات سید نذر حسین شاہ (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی پی ایس۔ 20) بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کوزیر تبادلہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ جبکہ سیکرٹری محکمہ صنعت ، کامرس اور فنی تعلیم محمد فہیم وزیر (پی اے ایس۔ بی پی ایس۔ 21)کو تاحکم ثانی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

  • error: Content is protected !!