Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سب ڈویژن مستوج میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، 21جولائی کے بعد لانگ مارچ کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) بازار یونین بونی کی کال پر بونی میں بجلی کی ناوا اور غیر اغلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہ نظار لال کے سامنے ایک بڑا حتجاجی جلسہ کیا گیا۔ جلسے کی صدرت الواعظ سلطان نگاہ نے کی۔ جلسے میں دوکانداروں کے علاوہ مختلف سول سوسائٹی کے نمائندگان، ویلج ناظمین اور علاقے کے معتبرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ذاکر ذخمی تورکھو، سابق صدر بازار یونیں ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان،سابق چئرمین بی ایل اس او ظہیر الدین بابر ، نصر من اللہ، محمد شافی، جنگ عظیم و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
تمام مقررین نے سب ڈویژن مستوج میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو افسوسناک قرار دیتے ہویئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ۲۱ تاریخ تک اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو عوام سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیگی۔ اور ساتھ آنے والے الیکشن کا بائکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اگر صورتحال خراب ہو گئے تو اسکی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ کیونکہ علاقے میں بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باوجود علاقے کے مکین بجلی سے محروم ہیں۔اور انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے۔ اخر میں اس احتجاجی سلسلے کو علاقے میں وسعت دینے کیلئے ایک ۸ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جسکی زمہ داری علاقے کے مختلف دیہات تک رابطہ کاری کر کے احتجاج کے تسلسل کو کامیاب بنا کر گولن گول پاور اسٹیشن کی طرف لانگ مارچ کرنا ہے۔
Booni jalsa against bijli loadsheeding 7

Booni jalsa against bijli loadsheeding 3

Booni jalsa against bijli loadsheeding 2
Booni jalsa against bijli loadsheeding 5

Booni jalsa against bijli loadsheeding 6

Booni jalsa against bijli loadsheeding 8


شیئر کریں: